نئی دہلی: دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت Delhi Riots HearingI n Karkardooma Court میں ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ کی بنچ نے پیر کے روز پہلی بار دہلی فسادات Delhi Riots کے ملزم دنیش یادو کے خلاف فسادات Delhi Riots اور آتش زنی کے دائر مقدمات پر سماعت کرتے ہوئے آئی پی سی کی دفعات کے تحت ملزم دنیش یادو کو مجرم قرار دیا۔ جس کی سزا پر بحث 22 دسمبر کو ہوگی۔
ملزم دنیش یادو کے خلاف فسادات Delhi Riots کے دو مقدمہ دائر ہیں۔ پہلا فیصلہ کورٹ نے جولائی میں دیا تھا جس میں عدالت نے 27 سالہ نوجوان کو ایک دکان لوٹنے کے الزام میں بری کر دیا تھا، جبکہ یہ دوسرا فیصلہ ہے۔z
بتایا جاتا ہے کہ یادو انمادی لوگوں کے ہجوم میں شامل تھا جنہوں نے بھاگیرتھی وہار میں ایک خاتون کے گھر میں گھس کر اسے آگ لگا دی تھی۔
مزید پڑھین:
وہیں دنیش یادو کے وکلاء نے اپنے دلیل میں کورٹ کو بتایا کہ ان کے موکل کو جھوٹے طور پر پھنسایا گیا ہے، وکلاء نے یہ بھی دلیل دی تھی کہ 100 سے زائد لوگوں کے ہجوم میں سے، پولیس نے صرف ان کے مؤکل کو گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے خلاف کوئی بازیابی نہیں کی گئی۔
اس معاملے میں استغاثہ نے دلیل دی تھی کہ وہ "ہنگامہ کرنے والوں کے ہجوم کا ایک فعال رکن" تھا اور شکایت کنندہ نے اپنے ضمنی بیان میں اس کی شناخت کی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں دو پولیس اہلکاروں کی گواہی اور ایک عوامی گواہ پر بھی بھروسہ کیا ہے۔