بھارت کے ان جانباز فوجیوں میں کیپٹن انوج نیئر کا نام ان کی بہادری کے لیے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
لوگ انہیں یاد کرتے ہیں تو بہت جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔
جب ترنگے میں لپٹی ہوئی ان کی لاش آخری رسومات کے لیے نکلی تو تین کلو میٹر کے دائرے میں سڑکیں دونوں طرف سے بھری ہوئی تھیں اور لوگوں کی آنکھیں پرنم تھیں۔
کیپٹن انوج نیئر 24 سال کے تھے۔
انھیں کرگل میں جنگ کے دوران ٹائیگر ہل کے ایک حصہ کی ذمہ داری دی گئی، جسے پاکستانی فوجیوں سے واپس لینا تھا۔ انھوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا اور 9 پاکستانیوں فوجیوں کو ہلاک کر ڈالا۔
کپیٹن انوج نیئر جاٹ رجمنٹ کی 17 ویں بٹالین کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیے:دہلی میں سرکاری ہسپتال کا افتتاح
حکومت کی جانب سے مرنے کے بعد انہیں مہاویر چکر سے نوازا گیا۔