ETV Bharat / state

کانگریس ہائی کمان سے ملنے کے لیے کمل ناتھ دہلی روانہ - کانگریس کے اعلی رہنما

ریاست مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ریاست کے وزیراعلی کمل ناتھ دارالحکومت دہلی میں ممکنہ طور پر کانگریس کے اعلی رہنماؤں سے ملنے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی کمل ناتھ
وزیراعلی کمل ناتھ
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 9:09 AM IST

کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر کمل ناتھ پارٹی کے اعلی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تین سیٹیں ہیں اور 13 مارچ سے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز ہوجائے گا اور 26 مارچ اس کی آخری تاریخ ہوگی۔

امکان ہے کہ ریاست کی تین میں سے دو سیٹوں پر کانگریس کی فتح ہوسکتی ہے جس کے لیے ممکنہ طور پر کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ اور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کو امیدوار بنایا جاسکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ چند روز سے سیاسی اتھل پتھل جاری ہے اور ایسے وقت میں ان کا یہ دورہ کافی معنی رکھتا ہے کیونکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت برقرار رکھنے اور راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر فتح کے لیے کانگریس کو مظبوط حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.