ETV Bharat / state

كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کھول دی گئی - مصالحت کارسینئر وکیل ہیگڑے

شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے خلاف 70 دنوں سے بند كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو اب کھول دیا گیا ہے، اگرچہ یہاں پر احتجاج اب بھی جاری ہے۔

كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کھول دی گئی

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 11:10 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:55 AM IST

جامعہ، ابوالفضل، كالندی کنج ہوکر نوئیڈا جانے والی سڑک کو آج شام پانچ بجے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ كالندی کنج سے سریتا وہار کی جانب جانے والی سڑک پر دھرنا- مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ چار دن سے مصالحت کاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہی کہا کہ پولیس کی جانب سی بیریکیڈ نگ کی گئی ہے۔ جمعہ کو چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو کھولا گیا تھا اور اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اس بابت مصالحت کارسینئر وکیل ہیگڑے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی دوبارہ سڑک کو بند کیا ہے، اسے سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا۔

كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کھول دی گئی

مظاہرین کے مطابق اسی کے پیش نظرپولیس نے دوبارہ اس راستے کو کھول دیا ہے۔ اس کے کھلنے کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک کا بوجھ تھوڑا کم ہو سکتا ہے اور عوام کو جام سے راحت بھی ملنے کی امید ہے۔

غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں جب كالندی کنج کو متھرا روڈ سے جوڑنے والی سڑک پر دھرنا مظاہرہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت پولیس نے كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو بھی سکیورٹی وجوہات سےبند کر دیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.