ETV Bharat / state

Delhi Liquor Policy Case کے کویتا کی ای ڈی کے دفتر میں حاضری - کویتا ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی

بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا آج دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئیں ہیں۔ Kavitha to appear before ED

کے کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی
کے کویتا آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:18 AM IST

Updated : Mar 11, 2023, 12:11 PM IST

نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا کو دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئیں ہیں۔ پارٹی کارکنان اور حامی قومی دارالحکومت میں کے سی آر کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کو کے کویتا نے قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ سیشن میں خواتین کے ریزرویشن بل کو متعارف کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ای ڈی پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی پوچھ گچھ کو ہفتہ تک ملتوی کردے۔

اہم بات یہ ہے کہ اسی معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ای ڈی نے گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کویتا 8 مارچ کو دہلی پہنچی۔ کویتا کے بھائی اور بی آر ایس لیڈر کے ٹی راما راؤ بھی جمعہ کو دہلی پہنچ گئے۔ وہ کویتا کے ساتھ اپنے والد کی رہائش گاہ پر بھی ٹھہرے۔

  • #WATCH | Delhi: BRS MLC K Kavitha leaves from the residence of her father, Telangana CM K Chandrashekar Rao, for the ED office.

    She is appearing before the agency in connection with the liquor policy case. pic.twitter.com/rQpgrkqKZW

    — ANI (@ANI) March 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق کے کویتا سے حیدرآباد کے تاجر ارون رام چندر پِلئی کے ساتھ بٹھا کر آمنے سامنے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ارون رام چندر پلئی کو اس ہفتے پیر کی رات شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کویتا نے ای ڈی کے سمن کو تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر اور بی آر ایس کے خلاف بی جے پی کی حکمت عملی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس بی جے پی کی ان حرکات سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھے گی۔ اسے عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Last Updated : Mar 11, 2023, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.