ETV Bharat / state

بند دروازے کے پیچھے نماز جمعہ ادا

دارالحکومت دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کی طرح اس بار بھی بند دروازوں کے پیچھے نماز ادا کی گئی۔

شاہ جہانی جامع مسجد
شاہ جہانی جامع مسجد
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:29 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے تمام مذہبی مقامات پر پابندی کے بعد آج دہلی کی شاہی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی، حالانکہ اس دوران مسجد کے دروازے عام نمازیوں کے لیے اسی طرح بند رہے جس طرح گزشتہ جمعہ کو بند کیے گئے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

تاہم اس بار نماز جمعہ کی امامت نہ تو شاہی امام احمد بخاری نے کی اور نہ ہی نائب امام سید شعبان بخاری نے بلکہ مسجد کے تیسرے امام اویس نے پڑھائی۔

اس دوران مسجد کے باہر بھاری پولیس بل تعینات کیا گیا تھا، جوعوام کو سمجھا رہا تھا کہ مسجد میں نماز پر پابندی لگائی گئی ہے، اس لیے آپ اپنے گھروں میں جاکر نماز ادا کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کی شاہی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی ہے اس سے قبل سنہ 1975 میں جب ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اس دوران امام احمد بخاری کے دادا کو جب پولیس نے گرفتار کیا تھا تب بھی احتجاجاً جمعہ کی نماز ادا نہیں کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.