ETV Bharat / state

چین کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں صحافی راجیو شرما گرفتار

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے سنیچر کو کہا کہ آزاد صحافی راجیو شرما کو چین کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چین کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں صحافی راجیو شرما گرفتار
چین کے لیے جاسوسی کرنے کی پاداش میں صحافی راجیو شرما گرفتار
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:58 PM IST

Updated : Jul 4, 2021, 1:28 AM IST

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت دلی کے صحافی راجیو شرما کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر پیسوں کے بدلے چنی خفیہ افسران کو خفیہ اور حساس اطلاعات مہیا کرانے کا الزام ہے۔

صحافی شرما کو دو جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں سات دن کی ای ڈی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ مرکزی جانچ ایجنسی نے راجیو شرما کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 1860 اور سرکاری رازداری ایکٹ 1923 کے التزامات کے تحت دلی پولیس کی جانب سے دائر ایف آئی آر اور فرد جرم کی بنیاد پر جانچ شروع کی تھی۔

ای ڈی کے افسران نے کہا کہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ راجیو شرما نے پیسوں کے عوض چینی خفیہ افسران کو خفیہ اور حساس جانکاری مہیا کرائی تھی جو ملک کی سلامتی اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔

ای ڈی نے بتایا کہ ایسا پتہ چلا ہے کہ راجیو شرما اور دیگر نامعلوم افراد نے نقد رقم حوالہ کے ذریعہ مہی پال پور واقع ایک کمپنی کے ذریعہ حاصل کی تھی۔ یہ کمپنی چینی شہریوں جیانگ چینگ عرف سورج، جھانگ لکسیا اور کویگشی کے ساتھ ایک نیپالی شہری شیر سنگھ کے ذریعہ چلائی جارہی تھی۔

ای ڈی نے آج ایک بیان میں کہا کہ نقدی کے علاوہ، ہندوستان کے مختلف چینی کمپنیوں اور کچھ دیگر تا کاروباری کمپنیوں کے ساتھ بڑی رقم کا لین دین کیا گیا، جس کی جانچ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چھٹے پے کمیشن کی مدت میں تین ماہ کی توسع

اس سے قبل راجیو شرما کو 14 ستمبر 2020 کو دلی پولیس نے ان کی پیتم پورہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا جب ان کے پاس سے مبینہ طور پر حفاظتی دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا اور بعد میں چار دسمبر کو انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 4, 2021, 1:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.