ETV Bharat / state

می ٹو مہم: صحافی پریہ رمانی کو ضمانت مل گئی - می ٹو مہم

پریہ رمانی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سابق مرکزی وزیر اور معروف جرنلسٹ ایم جے اکبر کے خلاف جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Feb 25, 2019, 10:54 AM IST

پریہ رمانی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت دہلی کے پٹیالا ہاوس کورٹ میں ہوئی۔ انہیں 10000 کے ذاتی مچلکے پر ضمانت مل گئی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 8 مارچ کو ہوگی۔

پریہ رمانی نے گزشتہ برس می ٹو مہم کے دوران سابق مرکزی وزیر ایم جے اکبر پر جنسی استحصال کے الزاعات عائد کیے تھے جس کے بعد انھیں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

سابق وزیرمملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر کی عرضی پر دہلی کے ایک کورٹ میں پریہ رمانی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت آج ہوئی۔
ایم جے اکبر کی طرف سے تقریبا 90 وکلا کی جماعت پریہ رمانی کے خلاف کس لڑ رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ برس می ٹو مہم کے دوران سب سےپہلے صحافی پریہ رمانی نے ایم جے اکبر پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس کے بعد تقریبا 20 خاتون صحافیوں نے ایم جے اکبر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

undefined

غور طلب ہے کہ ایم جے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام لگانے والی صحافی پریہ رمانی کی حمایت میں ایشین ایج میں کام کر چکیں 20 خواتین صحافی سامنے آئی تھیں۔

می ٹو مہم کے وقت ایم جے اکبر وزیرمملکت برائے امور خارجہ کے عہدے پر فائز تھے۔ ان الزامات کے بعد ایم جے اکبر کو شدت سے ہدف تنقید بنایا گیا تھا اور انھیں 17 اکتوبر 2018 کو اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا۔

ایم جے اکبر نے پریہ رمانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور ان پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

ایم جے اکبر کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پریہ رمانی نے جھوٹے الزامات کے ذریعے ایم جے اکبر کی شخصیت کو نقصان پہنچایا ہے۔

دی ایڈیٹر گلڈ آف انڈیا نے ہتک عزت مقدمے حتمی سماعت تک کے لیے ایم جے اکبر اپنی رکنیت سے معطل کر دیا تھا۔

Intro:Body:

neelofar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.