قومی دارالحکومت دہلی میں فلاحی کاموں کے لیے مشہور تعلیمی ادارہ جامعہ ہمدرد میں آج روزگار میلے کا انعقاد Job Fair at Jamia Hamdard in Delhi کیا گیا جس میں ملک بھر کی معروف کمپنیوں نے شرکت کی۔ اور نوجوانو ں کو ان کی تعلیمی لیاقت Educational Qualifications کے مطابق موقع پر ہی انٹرویو لے کر آفر لیٹر فراہم کیا۔
یہ روزگار میلہ صبح دس بجے سے شروع ہوا لیکن میلے میں دہلی وبیرون دہلی سے لوگ علی الصباح ہی جامعہ ہمدرد پہنچ گئے ۔ گیٹ بند ہونے کی وجہ سے کافی نوجوانوں کو باہر انتظار کرنا پڑا۔
صبح دس بجتے ہی بے روزگار نوجوانوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور اپنے من پسند نوکری پانے کے لیے باری کا انتظار کرنے لگے۔علی گڑھ سے آئے نوجوان محمد وسیم نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ کے ذریعہ پتہ چلا کہ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں روزگار میلہ ہے جس کے لیے وہ رات میں ہی علی گڑھ سے چل دیئے اور صبح دہلی پہنچ گئے۔
اس نے بتایا کہ یہاں آکر انہیں بہت چیزوں کی جانکاری ملی اور اسے فریشر ہونے کی ناطے 12 ہزار روپے ماہانہ کی دہلی کی اسنیپ ڈیل کمپنی میں نوکری مل گئی۔اسی طرح دہلی کھجوری دہلی سے آئے عثمان فریدی نے بتایا کہ جامعہ ہمدرد کے روزگار میلہ میں آکر انہیں اچھا لگا انہیں کمپیوٹر آپریٹر کی نوکری مل گئی ہے۔
شاہین باغ سے شبنم ،ترنم ،سمیت کافی تعداد میں لڑکے لڑکیاں نوکری حاصل کرنے کے لیے روزگار میلہ میں پہنچے تھے۔آزاد مارکیٹ سے آئے محمد سیف نے بتایا کہ انہیں یہاں آکر کافی اچھا لگا ان کی تعلیمی لیاقت کم ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی نے بایو ڈاٹا رکھ لیا ہے، وہ کال کریں گے۔