ETV Bharat / state

JOB FAIR IN JAMIA HAMDARD UNIVERSITY:جامعہ ہمدرد میں روزگار میلہ کا انعقاد - روزگار میلہ میں متعدد کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی

دہلی کے وزیرعمران حسین نے روزگار میلہ کے منتظمین کی تعریف کی اور آنے والی کمپنیوں کے تمام اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، ہمدرد گروپ سے ساجد احمد، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر افشار عالم، رجسٹرار سعود اختر، بی ای بی کے شوکت مفتی اور اے ایم پی کے فاروق صدیقی بھی موجود تھے۔ Representatives of Various Companies Participated in the Job Fair Held at Jamia Hamdard

روزگارمیلہ کا انعقاد
روزگارمیلہ کا انعقاد
author img

By

Published : May 23, 2022, 7:25 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد اور BEB کے اشتراک سےجامعہ ہمدرد یونیورسٹی کیمپس میں روز گار میلہ کاانعقاد کیا گیا،جس کا افتتاح دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے فیتہ کاٹ کرکے کیا۔
اس موقع پر عمران حسین نے روزگار میلہ کے منتظمین کی تعریف کی اور آنے والی کمپنیوں کے تمام اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، ہمدرد گروپ سے ساجد احمد، جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر افشار عالم، رجسٹرار سعود اختر، بی ای بی کے شوکت مفتی اور اے ایم پی کے فاروق صدیقی بھی موجود تھے۔

روزگارمیلہ کا انعقاد

عبدالرزاق شیخ ہیڈ آف پروجیکٹس AMP نے کہا کہ یہ AMP کے لیے ایک اہم موقع ہے۔ یہ ہماری 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہم نے بیک وقت پورے ہندوستان میں اتنی زیادہ جاب ڈرائیو کئے ہے۔ اس سے موجودہ بے روزگاری کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ملک کی تعمیر و ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میلہ کو کامیاب بنا نے میں تمام این جی اوز پارنٹرز کا اہم رول رہا ہے۔

وہیں موجود اے ایم پی این جی اور کنیکٹ کے سربراہ فاروق صدیقی نے بتایا کہ جب میں نے پورے ملک میں بیک وقت روز گا ر میلہ کے انعقاد کے تصور کے بارے میں سوچا تو مجھے اس کی کامیابی کا پورا یقین تھا کیونکہ بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے اور چھوٹے شہروں میں کارپوریٹس تک ہماری رسائی ہے۔ تاہم جس کا ہمیں زبردست ردعمل ملا ہے۔000 30سے زائد ُامیدواروں اور 600سے زائد کارپوریٹس کی رجسٹریشن قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری NGO پارٹنرز اور مقامی AMP چیپٹر اس موقع پر پہنچے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ کارپوریٹس کو آرام دہ بنانے اور ہر امیدوار کو ملازمت کے انٹرویو کا موقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پور ے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں ہماری چیپٹر ٹیموں اور تمام مختلف شہروں کی پارٹنر این جی اوز، مختلف تنظیموں اور امن و امان میں مدد کے لیے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:Jamia Hamdard Job Fair: جامعہ ہمدرد کی جانب سے سال میں 4 مرتبہ روزگار میلے کا انعقاد کیا جائے گا

فاروق صدیقی نے بتایا کہ جن اُمیدواروں نے پہلے سے رجسٹریشن کرایا تھا انہیں آن لائن پری جاب ڈرائیو ایمپلائبلٹی ٹریننگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ جاب ڈرائیو کے دن انٹرویو کے لیے تیار ہو جائیں۔ نیز، شارٹ لسٹ کیے گئے اُمیدواروں کو مزید آن لائن ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے جاب انٹرویو میں کامیاب ہو سکیں۔اے ایم پی ایمپلائمنٹ اسسٹنس سیل کے سربراہ شاہد حیدر نے کہا کہ ریکروٹمنٹ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا میگا ایونٹ منعقد کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.