ETV Bharat / state

فساد متاثرہ لوگوں کو کیمپس میں پناہ دینے پر طلبأ کو نوٹس - جے این یو انتطامیہ نے یونیورسٹی طلبأ

جے این یو انتطامیہ نے یونیورسٹی طلبأ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں متاثرہ لوگوں کو یونیورسٹی کیمپس میں پناہ دینے کے خلاف ہے۔

یونیورسٹی طلبأ
یونیورسٹی طلبأ
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 9:07 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:37 PM IST

جے این یو کے رجسٹرار پرمود کمار نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اس طرح کی کاموں کے لیے خاطی پائے گئے کسی بھی طالب علم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ جے این یو طلبأ تنظیم (جے این یو ایس یو) کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس کو ایک پناہ گاہ کے طور پر استعمال کریں۔

نوٹس میں یہ انتباہ دیا گیا ہے کہ ' آپ کو اس سرگرمی کے خلاف سخت ہدایت دی جارہی ہے کہ آپ کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی، آپ کو یہ ہدایت بھی دی جارہی ہے کہ جے این یو جیسے ایک تعلیمی ادارے کو مطالعہ اور تحقیق کے لیے برقرار رکھیں'۔

نوٹس کے مطابق جے این یو انتطامیہ کو کیمپس میں رہنے والوں کی جانب سے متعدد شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ وہ جے این یو اس کی سرگرمی سے کافی غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی طلبأ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک امن مارچ بھی نکالا تھا۔ اس تعلق سے یونیورسٹی طلبأ نے دہلی فسادات میں متاثر ہوئے لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی کلاسز کا بائیکاٹ کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں اب تک 42 افراد ہلاک اور دو سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.