نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بینڈ آلات کی دینے کے لیے جامعہ کے انتظامیہ نے نیشنل کیڈیٹ کورپس کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع این سی سی دہلی ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر میجرل جنرل ایس پی وشواس راؤ ایس ایم نے شیخ الجامعہ، پروفیسر نجمہ اختر کرنل کمانڈینٹ نیشنل کیڈٹ کورپس بینڈ کے آلات پیش کیے۔
این سی سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو جو بینڈ آلات دیے گئے ہیں ان میں بیگ پائپس،پائپ چینٹرریڈس، پریکٹس چینٹرس،ترم،ٹینر ڈرمس، سائڈ ڈرمس،براس ڈرم اسٹینڈ اورپائب بینڈ سے متعلق دیگر آلات موسیقی شامل ہیں۔ان پائب بینڈ آلات سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودہ بینڈ ٹکڑی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
این سی سی کی اعزازی کوآرڈی نیٹر پروفیسر تسنیم مینائی اور این سی سی کے ایسو سی ایٹ عہدیداروں اوراین سی سی کی نگہداشت سے وابستہ افسران نے شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کی آمد پر ان کا پر خلوص خیر مقدم کیا۔ این سی سی کینڈیٹس نے پروفیسر نجمہ اختر کا استقبال کیا، جس کے بعد این سی سی دہلی ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر میجرل جنرل ایس پی وشواس راؤ ایس ایم کو گارڈ آف انر دیا گیا۔
جامعہ این سی سی کو بینڈ آلات کی تفویض کی تقریب میں گروپ کیپٹن کمار دیش دیپک،گروپ ڈائریکٹوریٹ،کرنل عبدالباسط اے ہنگل، چار ڈی بی این کے کمانڈنگ افسر اور کیپٹن (ان) نالین۔کے مشرا،دہلی بحریہ اکائی،این سی سی کے دو کمانڈ نگ عہدیدار شامل رہے۔پرگروام میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ،اسٹوڈینٹس ویلفیئر اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر نجمہ اختر نے این سی سی کیڈٹ کورپس کو بھرپور تعاون دینے کے لیے میجر جنرل ایس پی وشواس راؤ ایس ایم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی اس سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی این سی سی کیڈٹ کورپس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، ساتھ ہی یونیورسٹی کے دوسرے ہونہار طلبا کو بھی اس کا موقع فراہم ہوگا۔ وہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مختلف رسمی اہم پروگراموں میں بینڈ کے آلات کا بہتر استعمال کرینگے۔
این سی سی دہلی ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل نے این سی سی پریڈ گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے این سی سی کینڈیٹس کی پتھروں پر چڑھنے کی ٹریننگ کا منظر دیکھا۔انھوں نے گروپ کمانڈر،کمانڈنگ افسران،این سی سی کی اعزازی کوآرڈی نیٹر ک اور این سی سی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ یونیورسٹی فائرنگ رینج کا بھی جائزہ لیا اور این سی سی کی سرگرمیوں میں جامعہ کے طلبا کی شراکت بڑھانے کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرانے میں مدد کا وعدہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں:Civil Services Exams سول سروسز میں کامیاب ہونے والی پلوی وجے ونشی سے خصوصی بات چیت
جامعہ این سی سی کے ایسو سی ایٹ لیفٹنٹ رجنیش کمار، امت صبا حیات عالم اور کیئر ٹیکر افسران ڈاکٹر عارف محمد،ڈاکٹر امت کمار وغیرہ موجود تھے۔