ETV Bharat / state

Jiu -Jistu Championship 2023 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم لقمان نے قومی جو۔جٹسو چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا - Delhi News

جٹسو چمپئن شپ 2023 میں میں شاندار مظاہرہ کر نے کے بعد جامعہ کے طاب علم لقمان علی نے کہا کہ 'میرا خواب یہ ہے کہ میں بھارت کے لیے اولمپکس، ورلڈ چمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتوں۔

طالب علم لقمان
طالب علم لقمان
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:41 AM IST

نئی دہلی: ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک ہونہار طالب علم نے قومی جونیئر چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر جامعہ برادری کا نام روشن کیا ہے۔ جامعہ ملیہ السلامیہ کے ایم اے سوشل ورک سال اول کے طالب علم محمد لقمان علی نے قومی جو جٹسو چمپئن شپ 2023 میں طلائی تمغہ جیتا۔ انڈین جو۔جٹسو ایسو سی ایشن کی جانب سے حال ہی میں مدھیہ پردیش میں اس چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
چمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کر نے کے بعد جامعہ کے طاب علم لقمان علی نے کہا کہ ’میرا خواب یہ ہے کہ میں بھارت کے لیے اولمپکس، ورلڈ چمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ گیمز بڑا گیمز ہے اس کھیل میں اگر بھارت کے لئے تمغہ جیتنے میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ملک کے لئے بڑا تحفہ ہوگا۔ انہوں نے دو ما قبل یعنی فروری کے مہینے میں تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین چمپئن شپ 2023 کے ساتویں ایڈیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:National Para Badminton Championship جامعہ کے طالب علم منا خالد نے قومی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو کانسے کے تمغے جیتے
لقمان علی کی اس کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پدم شری پروفیسر نجمہ اختر نے ان حصولیابیوں کے لیے لقمان علی کو مبارک باد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ لقمان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سوشل ورک میں ماسٹر کرنے سے پہلے جامعہ ہی کے شعبہ ہندی سے بی اے(آنرز) کی پڑھائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.