نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبۂ ہندی کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد JMI PhD Scholar Munna Khalid نے یوگنڈا میں منعقد پیرا بیدمنٹن انٹرنیشنل 2022 میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ اور سنگلز مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بیڈمنٹن کا یہ مقابلہ بیڈمنٹن کنفیڈریشن افریقہ نے بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) کے زیر اہتمام کمپالا یوگنڈا میں 13 ستمبر تا 18 ستمبر 2022 میں منعقد کیا تھا۔ JMI student bags gold and silver medal in Uganda Para Badminton International 2022
یہ بھی پڑھیں:
خالد اور اس کے ساتھی ششانک کمار نے ڈبلز مقابلے میں اپنے جاپانی حریف کو ہرایا تھا اور اس نے جاپانی حریف کے خلاف بہت کم فرق سے سنگلز مقابلہ گنوایا تھا۔ یوگنڈا میں ہندوستانی کمشنر اے اجے کمار نے خالد اور ہندوستانی ٹیم کے دیگر اراکین کو انڈین ہائی کمیشن، کمپالا، یوگنڈا میں توصیف نامے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ خالد دارالحکومت راجدھانی دہلی کی پیرا بیدمنٹن میں قومی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی خالد دہلی کے ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بین الاقوامی پیرا بیڈمنٹن مقابلہ جیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شعبۂ ہندی کے پی ایچ ڈی اسکالر منا خالد کے ذریعہ یونیورسٹی اور بھارت کا نام روشن کرنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے مبارک باد دی اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وہیں منا خالد نے کہا کہ’مجھے اس کامیابی پر بہت مسرت ہورہی ہے۔ یہ میرا خواب ہے کہ میں پیرا لمپکس اور پیرا ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لیے تمغے جیتوں۔‘ Jamia Millia Islamia (JMI) Won Gold Medal
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ قبل ازیں بھی خالد کئی بار میڈلس جیت چکے ہیں۔ اس سے پہلے چوتھی نیشنل پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں دو کانسے کے تمغے جیت کر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کیا تھا۔ خالد نے سنگلز ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیتا اور سریش کڈکی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں دوسرا کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ وہ کسی بھی قومی سطح کی پیرا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے دہلی کے پہلے کھلاڑی بنے تھے۔ اس موقع پر خالد نے کہا تھا کہ میرا خواب بین الاقوامی سطح پر پیرالمپکس میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتنا ہے۔ Jamia Student wins Medal in National Para Badminton Championship.