جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن، فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی کے تیسرے برس کے طالب علم سید محمد بلال نے ایرنیسٹ ایند ینگ (ای وائی) کی جانب سے مؤرخہ 3 اکتوبر 2021 تا 7 نومبر 2021 کو منعقدہ نیشنل کارپوریٹ مقابلہ ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں بیسک اسٹریم (بیسکس آف رسک مینجمنٹ) کے پہلے رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔
قومی سطح پر ہونے والے اس اہم مقابلے کے بیسک اینڈ ایڈوانس اسٹریم کے جملہ زمروں میں پوزیشن حاصل کرنے والے بلال جامعہ کے واحد طالب علم ہیں۔
اس ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ 2021 میں پورے ملک سے 3 ہزار سے زیادہ کالج کے طلبا شریک ہوئے تھے۔ رواں برس یہ مقابلہ میں بھارت کے اہم اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی رورکی، آئی آئی ایم بنگلور، ایل ایس آر دہلی یونیورسٹی، این ایم آئی ایم ایس ممبئی وغیرہ سے بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی تھی۔
ای وائی کافٹا کیس چمپئن شپ قومی سطح کا کیس اسٹڈی مقابلہ ہے جسے بی اے اور ایم اے کے طلبا کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ شرکا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ علم کی بھرپور معلومات رکھتے ہوں گے ساتھ وہ وہ تنظیم و ادارے اور بازار کی صورت حال کا باریک بینی سے مطالعہ اور تحقیق کرکے اہم کارپوریٹ کارروائی کی تجویز پیش کریں گے۔
سید محمد بلال کو رنر اپ پوزیشن حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں ای وائی دفتر میں ایک مہینے تک راست انٹرنشپ کا موقع اور ای وائی کے مؤقر کافٹا (سرٹیفکٹ ان اپلائیڈ فینانس، ٹریزری اینڈ انالیٹکس) کورس جسے خصوصی طور پر طلبا (اسکالر کا کورس) اور درمیانے درجے کے ورکنگ پروفیشنل (ایکزیکیٹو کورس) علاحدہ طور پر کے لیے 75 فیصد اسکالر شپ بھی دی جائے گی۔ یہ کورس ماڈیول 100 گھنٹے آموزش، 14 ماڈیولز اور 7 لرننگ سیشن پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:
- اسٹین فورڈ یونیورسٹی: سرکردہ سائنس دانوں کی عالمی فہرست میں جامعہ کے 16 محققین شامل
- جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز میں شامل
- جامعہ کے بانی جن کے پاس مجاہدین آزادی طبی امداد کے لیے پہنچتے تھے
ماضی میں انٹر کالج کیس مقابلے جیتنے کے بعد سے بلال اس قومی سطح کے مشہور کارپوریٹ مقابلے پر نظریں جمائے ہوئے تھے اور انھوں نے شاندار طریقے سے یقیناً انعام اور برانڈ ٹیگ کا دعوی کیا ہے جس میں چار اہم آفرز شامل ہیں۔