ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کوئلہ گھوٹالہ: سابق مرکزی وزیر دلیپ رے قصوروار قرار - دہلی کی ایک خصوصی عدالت

خصوص جج بھارت پراشر نے اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں سابق وزیر مملکت دلیپ رے کو کوئلہ گھوٹالہ میں مجرمانہ سازش اور دیگر جرائم کے لئے قصوروار قرار دیا ہے۔

کوئلہ گھوٹالہ: عدالت نے سابق مرکزی وزیر دلیپ رے کو مجرم قرار دیا

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 1:10 PM IST

دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رے کو 1999 میں جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک مختص کرنے میں بے ضابطگیوں سے متعلق کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔

خصوصی جج بھارت پراشر نے اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت وزیر مملکت برائے کوائلہ رہے دلیپ رے کو مجرمانہ سازش اور دیگر جرائم میں قصوروار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بی جے پی ایل جے پی کو استعمال کررہی ہے؟

عدالت نے وزارت کوئلہ کے سینئر عہدیداروں پردیپ کمار بنرجی اور نیتیا نند گوتم، کیسٹرون ٹیکنالوجی لمیٹڈ (سی ٹی ایل)، اس کے ڈائریکٹرز مہندر کمار اگروال اور کیسٹرون مائننگ لمیٹڈ (سی ایم ایل) کو بھی مجرم قرار دیا۔

وہیں عدالت 14 اکتوبر کو سزا کے سلسلے میں دلائل سنے گی۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں 1999 میں 'براہمڈیہ کوئلہ بلاک' مختص کرنے سے متعلق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.