جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد اور آرٹیکل 370 پر قومی سیاست میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان برسر اقتدار پارٹی بی جے پی کی حلیف جماعت جنتادل یونائیٹڈ نے ایک وفد جموں کشمیر بھیجنے کا اعلان کیا۔
یہ وفد کشمیر کی عوام کو یقین دہانی کرانے جارہا ہے کہ ان کی خودمختاری اور آرٹیکل 370 کے تحفظ کے لئے جے ڈی یو بر سر اقتدار پارٹی سے الگ موقف رکھتا ہے۔
اس پورے معاملے میں جے ڈی یو کے چیف ترجمان کے سی تیاگی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تعلق سے ہمارا موقف الگ ہے اور ہم جموں کشمیر کی خودمختاری کے وکیل ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر سے ہماری پارٹی کا تعلق بہت ہی قدیم اور تاریخی ہے، ہماری پارٹی آرٹیکل 370کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف ہے ۔
انہوں نے اس پورے معاملے میں تفصیل سے بات چیت کی۔