قومی دارالحکومت دہلی میں بھارتی صنعت کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج پبلک سیکٹر کی کمپنی 'بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ' (بھیل) کے وزیراعظم نریندر مودی کی کی جانب سے چلائے جارہے، خودانحصار بھارت مہم کے مختلف پروجیکٹز کا جائزہ لیا ہے۔
بھاری صنعت کی مرکزی وزار ت نے بتایا کہ مسٹر جاوڈیکر کے دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ میں بھارتی صنعت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں بھیل کے سینیئر حکام نے مرکزی وزیر کو مختلف پروجیکٹز کی پیش رفت سے واقف کرایا۔
واضح رہے کہ بھیل عالمی معیشت کے اہم شعبوں کی بڑھتی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے 180 سے زائد مصنوعات بنانے والی ملک میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی انجینیئرنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔
خیال رہے کہ یہ کمپنی مصنوعات اور خدمات کی وسیع سیریز، ڈیزائن، انجینیئرنگ، تیاری، ٹیسٹ، کمیشن اور سروسنگ کا کام کررہی ہے۔