ETV Bharat / state

ٹویٹر پر کیوں خفا ہوئے جاوید جعفری؟ - javed jaffrey lashes out

مشہور فلم اداکار جاوید جعفری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے تعلق سے ایک فرضی (فیک نیوز) پھیلائے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

جاوید جعفری
جاوید جعفری
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:01 AM IST

گزشتہ روز کسی نا معلوم شخص نے جاوید جعفری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں کچھ نفرت انگیز باتیں لکھی ہوئی تھیں لیکن جاوید جعفری نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ مذکورہ میسیج فرضی ہے اور اس نام کا میرا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔

جاوید جعفری کا ویڈیو پیغام

جاوید جعفری نے افسوس کے لہجہ میں کہا کہ 'ملک میں نفرت بڑی تیزی سے پھیل جاتی ہے، دراصل کسی اروند پٹیل نامی شخص نے اپنے فیس بک پر جاوید جعفری کے نام سے ایک ٹوئیٹ کا اسکرین شاٹ شئیر کیا جو کہ فرضی تھا(بقول جاوید جعفری)۔

جاوید جعفری کے نام سے منسوب اس ٹویٹ میں لکھا تھا 'ضروری نہیں کہ تھوک لگا کر پھل اور سبزی بیچ رہے سبھی مسلمان کورونا وائرس سے متاثر ہوں، پھر بھی کچھ ہندو افراد مسلمان دکانداروں کا بائیکاٹ کر کے نفرت پھیلارہے ہیں، اتنے متعصب کیوں ہیں آپ'۔

یہ ٹویٹ کسی نے بہت ہی چالاکی سے لکھا اور اس کو جاوید جعفری کے نام سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا اور یہ اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔

دیر رات جاوید جعفری نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے اس ٹویٹ کو فرضی بتایا اور جس صارف نے اس کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا اس سے معافی مانگنے کے لیے کہا کہ نیز قانون چارہ جوئی کی بھی باتیں کہی۔

اس کے علاوہ جن لوگوں نے اس اسکرین شاٹ پر رد عمل ظاہر کیا ان سے اپیل کی وہ اس طرح کے اسکرین شاٹ کی پہلے تصدیق کر لیا کریں۔

جاوید جعفری ویڈیو میں بہت ہی ملال ظاہر کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.