ETV Bharat / state

Jammu and Kashmir Golf Open جموں وکشمیر گولف اوپن کا آغاز سات ستمبر سے - جموں توی گولف کورس

پروفیشنل گولف ٹورآف انڈیا PGTI، بھارت میں پیشہ ورانہ گولف کے لیے باضابطہ منظوری دینے والی باڈی نے جموں میں گولف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔jammu and kashmir golf open

جموں و کشمیر اوپن 7ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہو گا

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 3:16 PM IST

Updated : Sep 6, 2022, 4:04 PM IST

نوئیڈا: جموں و کشمیر گولف اوپن بدھ کے روز یعنی7 ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار پی جی ٹی آئی کی جانب سے گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیزن ہوگا۔ آخری بار سرینگر میں کھیلا گیا تھا۔ اس بار ٹورنامنٹ کی کُل انعامی رقم 40 لاکھ روپے ہے۔ jammu and kashmir golf open start on 7th september

جموں وکشمیر گولف اوپن کا آغاز سات ستمبر سے

بھارت کے سرفہرست پیشہ ور گولفرز میں اولمپیئن ادیان مانے، راشد خان، خلین جوشی، یوراج سنگھ سندھو، دفاعی چیمپئن ہنی بیسویا، منو گنڈاس، کرندیپ کوچر اور ارجن شرما شامل ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سری لنکا کے متھن پریرا اور این تھنگاراجا کے علاوہ بنگلہ دیش کے جمال حسین کے نام نمایاں ہیں۔ جموں و کشمیر کے کھلاڑی مقامی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ ان میں پیشہ ور پون پریہار، فیاض احمد لانگو، راگھو واہی، پون پریہار، محمد دین پودے کے ساتھ ساتھ شوقیہ کھلاڑی پربھنور سنگھ، ویدانت ہانڈا اور زبیر حسن زرگر شامل ہیں۔

جموں و کشمیر اوپن 7ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہو گا
جموں و کشمیر اوپن 7ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہو گا
جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت کے اسپیشل سکریٹری امرجیت سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر ٹوراِزم کی طرف سے پیش کردہ جموں اور کشمیر اوپن کے دوسرے ایڈیشن کے لیے PGTI اور پیشہ ور گولفرز کا جموں میں خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال وادی کشمیر میں ایک کامیاب افتتاحی ایڈیشن کے بعد، ہم اس سال جموں خطے میں ہندوستانی پیشہ ور گولفرز کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے دونوں خطوں میں گولف اور گولف ٹورازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ جو بین الاقوامی گولف کے نقشے پر مقامی صلاحیتوں کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع میسر کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ میگا ایونٹ جنوبی کشمیر کو ملک میں گول ف کے لئے ایک عام مرکز کے طور پر پیش کرنے کا بھی موقع ہے ۔یہ جموں کشمیر اوپن 2022 جموں کشمیر میں گولف کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہمارے مقاصد کا ایک اہم حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کو شاندار گولف کورس جیسے رائل اسپرنگ گولف کورس سرینگر، پہلگام گولف کورس ،گل مرگ اور جموں توی گولف کورس سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Nasha mukth bharat Abhiyan پلوامہ میں منشیات مخالف ریلی کا انعقاد

جموں توی گولف کورس کے سکریٹری مانو گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر اوپن 2022 جموں توی گولف کورس میں منعقد ہونے والے چند تاریخی ایونٹس میں سے ایک ہے۔ گولف کو یہاں بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اتم سنگھ منڈی، سی ای او، پی جی ٹی آئی نے کہا کہ جموں و کشمیر اوپن کے دوسرے ایڈیشن کے ساتھ، ہم خود کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ذریعے ہم ملک کے مختلف حصوں میں پیشہ ورانہ گولف کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

Last Updated : Sep 6, 2022, 4:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.