جمیعت العلماء کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسان اس وطن کی مٹی کے آبیار ہیں اور ان کی تحریک ہماری تحریک ہے۔
جمیعت العلماء کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک وفد سِندھو بارڈر پہنچا اور کسانوں کی حمایت کرنے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ان کے مسائل حل ہوں۔
واضح رہے کہ کسان زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پنجاب کی سرحد سے لے کر دہلی۔ہریانہ بارڈر پر ان کی تحریک جاری ہے۔
حکومت کسانوں سے بلا شرط بات کرے: یوگیندر یادو
کسانوں کی مانگ ہے کہ انہیں جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی جائے لیکن حکومت انہیں دہلی کے براڑی واقع نرنکاری گراؤنڈ پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دی ہےجس پر کسان اس پر راضی نہیں ہیں۔