ETV Bharat / state

نئی دہلی: جمعیت علماء ہند حلقہ سیلم پور کے انتخابی جلسہ کا انعقاد - دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: کیجریوال

جمعیت علماء ہند (ضلع شمال مشرقی دہلی) کے حلقہ سیلم پور کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جمعیت علماء ہند اور مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر عملی کام انجام دینے اور جمعیت کے اغراض ومقاصد پر عمل کرنے اور کرانے، نیز جمعیت سے عام طور سے اور خاص طور پر نسل نو کو جوڑنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نئی دہلی: جمعیت علماء ہند حلقہ سیلم پور کے انتخابی جلسہ کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 12:32 PM IST

سیلم پور کے مدرسہ فیض العلوم مجددیہ میں جمعیت علماء ہند (ضلع شمال مشرقی دہلی) کے حلقہ سیلم پور کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کا آغاز مدرسہ مجددیہ کے طالب علم محمد فردین کی تلاوت قرآن پاک اور مفتی حفظ الرحمٰن کی نعت رسول سے ہوا۔ جس میں بطور نگراں الحاج محمد سلیم رحمانی (صدرضلع)، مولانا جمیل اختر قاسمی اور قاری فضل الرحمٰن نے بطور خاص شرکت کی۔

اس میٹنگ میں شریک ارکان منتظمہ کی متفقہ رائے سے مولانا فیض الرحمٰن کو سیلم پور حلقہ کا صدر اور مفتی حفظ الرحمٰن وقاری مظفر کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
خازن کے طور پر حاجی محمد سعید مقرر ہوئے۔ ناظم کے لیے ماسٹر محمد وسیم کو منتخب کیا گیا۔ نائب ناظم کے طور پر حاجی محمداظہر، شمس الزماں، شعیب اور شمیم احمد مقرر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر جمعیت علماء ہند اور مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر عملی کام انجام دینے اور جمعیت کے اغراض ومقاصد پر عمل کرنے اور کرانے، نیز جمعیت سے عام طور سے اور خاص طور پر نسل نو کو جوڑنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور مسلم معاشرہ کی اصلاح پر بھی زور دیا گیا تاکہ برائیوں کاخاتمہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.