ETV Bharat / state

لقمان کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ - ہریانہ نیوز

ریاست ہریانہ کے میوات کے نوجوان لقمان کے ساتھ کیے گیے بے رحمانہ تشدد کے معاملہ میں جمعیت علماء ہند اور بام سیف تنظیم نے متحدہ طور پر گھاسیڑا گاؤں پہنچ کر اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور ماب لنچگ کے شکار ہوئے لقمان کے اہل خانہ کو 15 ہزار کا امدادی چیک بھی سونپا۔

jamiat ulema hind and bamcef gave 15000 rs check of lukman family in mewat
لقمان کے قصورواروں کو سخت سزا کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 9:34 PM IST

جمعیت علماء میوات یونٹ کی جانب سے 10 ہزار اور بام سیف کی طرف سے پانچ ہزار کی امداد کی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

جمعیت علماء ہند میوات یونٹ کے سیکریٹری مفتی سلیم احمد ساکرس نے کہا کہ، 'ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ہم ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔'

بام سیف مکتی مورچہ کے ریاستی صدر سمے سنگھ نے کہا کہ، 'اس طرح کے شرمناک واقعات محض مسلمانوں کے ساتھ نہیں بلکہ دلت معاشرے کے ساتھ بھی مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'یہ شرمناک ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں دو الفاظ تک نہیں کہے۔ حالانکہ یہ واقعہ گروگرام جیسے بڑے شہر میں پیش آیا۔'

ماب لنچنگ کے شکار ہوئے لقمان کے بڑے بھائی احسان نے بتایا کہ، 'ان کے بھائی کے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے وہ بے حد دردناک ہے۔ انہوں نے جب فون پر یہ سنا تو وہ بےہوش ہوگیے تھے۔'

مزید پڑھیں:

ہریانہ: لقمان کو جمعیت علماء ہند کی طرف سے امداد

انہوں نے کہا کہ، 'نہ صرف لقمان کو پیٹا گیا ہے بلکہ ان کے ساتھ لوٹ پاٹ بھی انجام دی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں درندوں نے لقمان کو زندہ جلانے کی بھی کوشش کی تھی۔ جب ہم وہاں اپنے بھائی کو لینے پہنچے تو پولیس نے بھی ہمارے ساتھ کوئی خیر خواہانہ رویہ نہیں دکھایا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.