دہلی: جمعیت کے اکابر کی خدمات و قربانیوں پر دورروزہ سیمینار کا افتتاحی اجلاس کے موقع پر صدر جمعیت علماء ہند مولانا محمود اسد مدنی نے مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اور فخر المحدثین حضرت مولانا سید فخر الدین احمد کی حیات وخدمات پر کہا کہ تاریخ ہند سے واقفیت رکھنے والے حضرات اس بات سے خوب اچھی طرح واقف ہیں کہ جمعیت علمائے ہند کی ایک طویل اور روشن تاریخ ہے جس کی ہر ہر صفحے پر اس کی داستان ثبت ہے۔ ہم انہی خدمات کو قوم کے سامنے ہر پہلو سے لانا چاہتے ہیں۔ Jamiat Ulema e Hind Two Days Seminar
مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی اور فخر المحدثین مولانا فخر الدین مراد آبادی جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکرٹری اور صدر تھے، جمیت علماء ہند کے پلیٹ فارم سے ان کی عظیم الشان خدمات تاریخِ ہند کا ایک روشن باب ہیں۔ مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی تحریک آزادی کے بطل جلیل، جمعیت علماء ہند کے پالیسی ساز جنرل سیکرٹری، معرکہ حریت میں قائدانہ رول ادا کرنے والے ندوۃالمصنفین جیسے معیاری تحقیق و تصنیف ادارے کے بانیوں میں ایک مایہ ناز محقق اور قصص القرآن، اخلاق و فلسفہ، اخلاق اور اسلام کا اقتصادی نظام جیسی کتابوں کے مصنف، میدان سیاست کے نامور زعیم و قائد اور آزاد ہندوستان کی پہلی پارلیمنٹ کے قابل فخر ممبر اور آزادیی کے بعد یہاں کے شکستہ حال مسلمانوں کے محافظ و پاسبان تھے۔ Jamiat Ulema e Hind Two Days Seminar
آپ جمعیت علماء کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے دو ٹوک انداز میں تقسیم ہند کی مخالفت کرتے ہوئے کہتے ہیں اور جب تقسیم کا سانحہ پیش آیا تو دہلی میں فسادات کی آگ بھڑکنے اور صورتحال کی شدت و سنگینی کے باوجود زخمیوں مظلوموں اور خانماں برباد افراد کی مدد کرنے کے لئے جان کی پرواہ کئے بغیر دہلی کی سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔ Jamiat Ulema e Hind Two Days Seminar
یہ بھی پڑھیں : Maulana Abul Kalam Azad مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کانفرنس