ETV Bharat / state

Distribution Of Relief Items Among Rohingya In jammu: جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں میں امدادی اشیاء تقسیم - جموں کی ناقابل برداشت ٹھنڈ میں روہنگیا پناہ گزین

ناقابل برداشت ٹھنڈ میں روہنگیا پناہ گزین جموں میں خیمہ بنا کر رہ رہے ہیں۔ ان کے درمیان 500 کمبل، 350 جیکٹس اور ایک سو پچاس بچوں کے درمیان اسکولی بیگس اور بیوہ خواتین کے لیے علیحدہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے چل رہے دینی ادارے کرائے کے خیموں میں آباد ہیں۔Distribution Of Relief Items Among Rohingya In jammu

جموں میں روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان امدادی اشیاء تقسیم

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:27 PM IST

جمعیت علماء ہند Jamiat Ulema-e-Hind کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں خیمہ بنا کر رہ رہے روہنگیائی مہاجرین کے درمیان کمبل، جیکٹ، اسکول بیگس تقسیم کیے گئے۔

اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند کی سربراہی میں ایک مرکزی وفد نے ان متاثرین کے احوال و کوائف سے آگاہی کے لیے جموں میں واقع ان کے خیموں کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ناقابل برداشٹ ٹھنڈ کے فوران میدانوں میں خیمہ بنا کر رہ رہے ان روہنگیائی مہاجرین کے درمیان 500 کمبل، 350 جیکٹس اور ایک سو پچاس بچوں کے درمیان اسکولی بیگس اور بیوہ خواتین کے لیے علیحدہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان کے درمیان چل رہے دینی ادارے کرائے کے خیموں میں آباد ہیں۔

جمعیت علماء ہند کے وفد نے علماء کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی اور مدرسوں کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے ان کے کرایے بھی ادا کیے۔ جمعیت علماء ہند کے وفد کے اندازہ کے مطابق یہاں 1700 خاندان رہتے ہیں۔

جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے معصوم بچوں سے بات چیت بھی کی اور ذمہ داروں سے احوال بھی دریافت کیے، وہاں کی 27 کمیٹیوں سے خصوصی میٹنگیں کیں۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا انتہائی مظلوم قوم ہے، ان کی ایک بڑی تعداد ہمارے ملک میں رہتی ہے۔

وہ جب تک اس ملک میں ہیں، ان کی ہر طرح سے مدد ہماری دینی اور ملکی ذمہ داری بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamiat Ulema-e-Hind Kanpur Unit: یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعیت علمائے ہند کی جانب سے پروگرام

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے جمعیت کے احباب و دیگر سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاتفریق مذہب متاثرہ افراد اور مظلوموں کی مدد کو اپنی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.