ریاست ہریانہ کے میوات کے لقمان نامی نوجوان کے ساتھ کیے گیے بے رحمانہ تشدد کے معاملے میں، جمعیت علماء کے وفد نے گھاسیڑا گاؤں پہنچ کر اہل خانہ کو دلاسہ دی اور ماب لنچگ کے شکار ہوئے لقمان کے اہل خانہ کو 50 ہزار کا امدادی چیک بھی سونپا۔
اس کےساتھ ہی جمعیت علماء نے لقمان کے علاج کا مکمل خرچ اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔
جعیت علماء ہند کے سیکریٹری مولانا حکیم الدین نے بتایا کہ، 'یہ بہت ہی افسوسناک معاملہ ہے، جو لقمان کے ساتھ کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت متاثر خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ اچھے ہسپتال میں علاج کرائیں اور عدالت میں بھی اس مقدمہ کی پیروی کی جائے گی۔'
مزید پڑھیں:
لقمان کی بے رحمانہ پٹائی کا معاملہ، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میوات پہنچی
اس موقع پر جمعیت علماء میوات کے صدر قاری اسلم بڈیڈوی، جمعیت علماء متحدہ پنجاب کے نائب صدر مولانا شیر محمد امینی، حلقہ ساکرس کے سابق سیکریٹری مولانا صابر مظاہری، قاری ساجد کریمی سمیت جمیعت کے متعدد اراکین موجود رہے۔