ETV Bharat / state

Muslim delegation Meet Amit Shah محمود مدنی کی قیادت میں مسلم رہنماؤں کے وفد کی امت شاہ سے ملاقات

وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے وقت جمعیت علماء کے وفد نے کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 کو صحیح طریقہ سے نہیں ہٹایا گیا۔ آسام میں سرکاری زمین کی بے دخلی کا معاملہ بھی اس دوران اٹھایا گیا، اس کے ساتھ ہی مولانا کلیم صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 3:39 PM IST

Jamiat Meet Amit Shah
Jamiat Meet Amit Shah

نئی دہلی: جمعیت علمائے ہند کی قیادت میں مسلم رہنماؤں کے ایک وفد نے گزشتہ رات 11 بجے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر بحث ہوئی۔ وفد کی قیادت مولانا محمود مدنی کر رہے تھے، مولانا محمود مدنی کے علاوہ وفد میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے کمال فاروقی، مولانا نیاز فاروقی، پروفیسر اختر الواسع سمیت 16 لوگ شامل تھے۔ وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات میں رام نومی کے موقع پر بنگال، بہار اور مہاراشٹر میں ہوئے تشدد اور بہار کے نالندہ میں مدرسہ کو نذر آتش کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ہم جنس شادی اور یکساں سول کوڈ پر بھی بات ہوئی۔ مسلم وفد نے امت شاہ کو مسلمانوں سے متعلق مسائل کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دیا۔

وفد نے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ آرٹیکل 370 کو صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا گیا، آسام میں سرکاری زمین کی بے دخلی کا معاملہ بھی اس دوران اٹھایا گیا، اس کے ساتھ ہی مولانا کلیم الدین صدیقی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ہریانہ میں جنید اور ناصر کو زندہ جلانے پر بھی بات ہوئی، اس کے ساتھ ہی مسلم مذہبی رہنماؤں نے بی جے پی لیڈروں کے بیانات کو لے کر وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے اپنی اپنی بات رکھی۔ وفد نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کہا کہ اکثر حکومت کی خاموشی سے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ماب لنچنگ اور نفرت انگیز تقاریر جیسے معاملات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفد نے کرناٹک میں پسماندہ مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کے خاتمے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ مذہبی رہنماؤں نے یکساں سول کوڈ کے بارے میں امت شاہ کا موقف جاننے کی کوشش کی حالانکہ وزیر داخلہ نے فی الحال اس پر کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔ اس وفد میں مولانا محمود اسد مدنی صدر جمعیت علمائے ہند، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، مولانا شبیر ندوی، صدر ناصح ایجوکیشن ٹرسٹ بنگلور، کمال فاروقی ممبر مسلم پرسنل لا بورڈ، پروفیسر اخترالواسع صدر خسرو فاؤنڈیشن دہلی، پی اے انعامدار چیئرمین ایم سی ای سوسائٹی پونے مہاراشٹر، ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام ممبئی، مولانا محمد سلمان بجنوری نائب صدر جمعیت علمائے ہند، مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیت علماء مہاراشٹر، مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء کرناٹک، مفتی شمس الدین بجلی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء کرناٹک، مولانا علی حسن مظاہری صدر جمعیتعلماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، مولانا یحیٰی کریمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، مولانا محمد ابراہیم صدر جمعیت علماء کیرالہ، حاجی حسن احمد جنرل سیکریٹری جمعیت علماء تامل ناڈو، مولانا نیاز احمد فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعیت علمائے ہند شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.