ETV Bharat / state

دہلی فسادات: خاک ہوئی ٹائر مارکیٹ کی تعمیر جمعیت نے مکمل کی

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 5:18 PM IST

گذشتہ فروری میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں گوکل پوری کی ٹائر مارکیٹ کو فسادیوں نے جلا کر راکھ کر دیا تھا، جس کے بعد جمعیت علمائے ہند نے تمام دکانوں کو پھر سے تعمیر کرایا ہے۔

jamiat complete renovation work at gokulpuri tyre market
خاک ہوئی ٹائر مارکیٹ کی تعمیر جمعیت نے مکمل کی

دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں گوکل پوری کی ٹائر مارکیٹ کو فسادیوں نے جلا کر راکھ کر دیا تھا، جس کے بعد جمعیت علمائے ہند نے تمام دکانوں کو پھر سے تعمیر کرانے کا بیڑا اٹھایا تھا، جسے آج مکمّل کر دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت علمائے ہند کے سیکریٹری نیاز احمد فاروقی سے بات چیت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'فسادات کے دوران پوری مارکیٹ کو نذرآتش کر دیا گیا تھا اور جو معاوضہ کا اعلان حکومت کی جانب کیا گیا تھا وہ بھی انہیں نہیں مل پایا ہے۔

ایسے میں جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے اس مارکیٹ کی تعمیر کا ذمہ اٹھایا تھا اور تقریباً 97 دوکانوں میں تعمیراتی کام کیا گیا ہے۔'

نیاز احمد فاروقی نے مزید کہا کہ، 'ہم نے نہ صرف تعمیراتی کام کیے ہیں بلکہ مالی تعاون بھی کیا گیا ہے تاکہ دکاندار اپنے کاروبار کو شروع کر سکیں۔'

جمعیت کے سیکریٹری نیاز احمد فاروقی نے بتایا کہ، 'اب تک فساد زدہ علاقوں میں جمیعت کی جانب سے 5 مساجد کے ساتھ ساتھ درجنوں گھر اور دکانیں تعمیر کی جا چکی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.