دراصل عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کر کے اس کا گوشت مستحق افراد تک پہنچانا اور ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا بھی ایک اہم فریضہ ہے اسی لیے جمعیت علماء صوبہ دہلی فساد زدہ علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کریں گی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کے دوران جمعیت علماء صوبہ دہلی کے نائب صدر مولانا محمد داؤد امینی نے بتایا کہ عید الاضحی کے دوران ان تمام فساد زدہ علاقوں میں جمیعت کی ٹیم گھر گھر جاکر کر گوشت تقسیم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوشت تقسیم کرنے کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا غیر مسلم بھائیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اور گوشت کو تھیلیوں میں رکھ کر تقسیم کیا جائے گا تاکہ ان کی دل آزاری نہ ہو سکے۔
انہوں نے اپیل کی کہ سڑکوں پر بکرا فروخت کرنے والے افراد کے ساتھ پولیس زیادتی نہ کرے کیونکہ وہ تہوار کے موقع پر دہلی میں اپنے جانور فروخت کرنے آتے ہیں اگر انہیں سڑکوں پر جانور فروخت کرنے نہیں دیا جائے گا تو وہ کہاں جائیں گے۔