ETV Bharat / state

UPSC Topper Shruti Sharma Honored: جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے شروتی شرما کو تہنیت پیش کی

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:03 AM IST

یوپی ایس سی کی ٹاپر شروتی شرما نے کہاکہ 'میں کامیابی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جس نے آر سی اے کے ذریعہ میری یوپی ایس کے سفر کو انتہائی اہم اور آسان بنادیا۔' UPSC Topper Shruti Sharma Honored

جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے شروتی شرما کو تہنیت پیش کی

یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں پہلا رینک حاصل کرنے والی ٹاپر شروتی شرما کے اعزاز میں جامعہ ٹیچرز ایسو سی ایشن (جے ٹی اے)نےتہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔UPSC Topper Shruti Sharma Honored

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر سمیت تمام اسٹاف نےاول رینک لانے پرانہیں مبارکباد دی۔فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی میں منعقدہ تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے شروتی شرما کے ساتھ ساتھ ان تمام 23 طلبا کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ سے تیاری کرکے یوپی ایس سی سول سروسز میں کامیابی حاصل کی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا نام روشن کیا۔ انہوں نے خاص طور سے شروتی شرما کو ان کی شاندار اور نمایاں حصولیابی پر مبارکباد پیش کی، جنھوں نے یونیورسٹی کا سر فخر سے اونچا کردیاہے۔انہو ں نے کہا کہ شروتی با اختیار خاتون کے استعارے کے بطور ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mohammad Saqib's success in UPSC: محمد ثاقب کی یو پی ایس سی میں کامیابی سے اہل خانہ میں خوشی

تہنیتی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے یوپی ایس سی کی ٹاپر شروتی شرما نے کہاکہ ’میں کامیابی کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرتی ہوں،جس نے آر سی اے کے ذریعہ میری یوپی ایس کے سفر کو انتہائی اہم اور آسان بنادیا۔یہاں کے اساتذہ نے ہر مرحلے میں رہنمائی اور مددکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔شروتی شرما نے کہا کہ میری کامیابی کے لیے ،یہاں جو سہولیات دستیاب رہیں ،وہ اہم ا ن کی وجہ سے میں اپنے مطالعہ پر توجہ مرکوزکرپائی اور چھوٹی موٹی چیزوں کی طرف دھیان نہیں دیا۔اکیڈمی میں میرے ہم جماعت ساتھیوں نے بھی میری بہت مدد کی ۔آرسی اے نے مطالعے اور پڑھائی کے لیے چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے میں ہماری مدد کی جس سے ایک دوسرے سے سیکھنے اور ساتھ پڑھنے کا موقع ملا، اس دوران گفتگو کرنا،مباحثہ کرنا جس سے ہمارے گروپ کے دوسرے ساتھی بھی کامیاب ہوئے۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری،جے ٹی اے صدر پروفیسر ماجد جمیل،جے ٹی اے جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر محمد عرفان قریشی،نائب صدر پرفیسر نفیس احمد اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار وں نے اسٹیج پر مشترکہ طور پر شروتی شرما کو مبارکباد پیش کی۔

پروگرام کے دوران آڈیٹوریم جامعہ اسٹاف اور طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔اس موقع پر شروتی شرما نے جے ٹی اے کی میرٹ کمینس اسکالرشپ کے لیے منتخب تین سو آٹھ طلبا میں سے چند کو چیک بھی تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.