ETV Bharat / state

جامعہ فائرنگ: پولیس نے مقدمہ درج کیا

دہلی پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب اتوار کی شب فائرنگ کے سلسلے میں دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

jamia students others gather outside police station after firing near university
طلبا نے جامعہ فائرنگ کے خلاف شکایت درج کرائی
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 3:14 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:11 PM IST

اے سی پی جگدیش یادو نے بتایا کہ 'بیانات درج کیے گئے ہیں اور اس کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعات 307، 34 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 27 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر جائے گی اور گیٹ نمبر پانچ اور سات کے پاس سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرے گی۔'

اے سی پی نے کہا کہ 'مزید تفصیلات حاصل ہونے پر اسے ایف آئی آر میں شامل کیا جائے گا۔'

jamia students others gather outside police station after firing near university
طلبا نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی

واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 5 پر اسکوٹی پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد جامعہ نگر پولیس اسٹیشن کے باہر یونیورسٹی کے طلباء شکایت دراج کرانے کے لیے جمع ہوئے اور شکایت درج کرانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔

یونیورسٹی کے باہر فائرنگ کے بعد لوگوں نے احتجاج کیا اور دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

جامعہ رابطہ کمیٹی کے مطابق فائرنگ دو نامعلوم افراد نے کی جن میں سے ایک نے سرخ رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور سرخ رنگ کی اسکوٹی چلا رہے تھے جبکہ حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

فائرنگ کے خلاف ایف آئی آر
فائرنگ کے خلاف ایف آئی آر

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے اندر قومی دارالحکومت دہلی میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

پہلا واقعہ 30 جنوری کا ہے جب جامعہ کے طلبا مہاتما گاندھی کی برسی پر راج گھاٹ تک احتجاج کرنے جا رہے تھے اس وقت ایک شخص نے پستول کے ذریعہ جامعہ کے طالب علم شاداب فاروق پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا تھا۔

طلبا نے جامعہ فائرنگ کے خلاف شکایت درج کرائی
طلبا نے جامعہ فائرنگ کے خلاف شکایت درج کرائی

دوسرا واقعہ یکم فروری کو شاہین باغ میں پیش آیا جب سی اے اے کے مخالف مظاہرے پر کپل گجر نامی نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی تھی، جسے دہلی کی ایک عدالت نے دو دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Intro:Body:

URDU NIGHT

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:11 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.