عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات پر ای ٹی وی بھارت سے کُھل کر اپنی رائے رکھی۔ Opinion of Jamia Millia Islamia student on UP Assembly elections
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں موجود طلبا نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی میں آن لائن کلاسیز جاری ہیں اور وہ لگن کے ساتھ پڑھائی کر رہے ہیں۔' Online Classes in Jamia Millia Islamia student
بی ٹیک تھرڈ ایئر کے طالب علم راشد نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ 'جس پارٹی نے اچھا کام کیا ہے وہی آئندہ انتخابات میں جیت درج کرے گی۔'
راشد نے کہا کہ 'ہر پانچ سال میں سرکار بدلنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس مرتبہ اتر پردیش میں اکھلیش یادو کی جیتنے کی امید ہے۔ راشد بہار کے رہنے والے ہیں۔' Akhilesh Yadav's hope of victory in Uttar Pradesh
وہیں ڈپلومہ الیکٹرک انجینئرنگ کے فائنل ایئر کے طالب علم شعیب نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات پر کہا کہ 'انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں ہے لیکن جب سے اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت آئی تب سے تنازعات زیادہ بڑھے ہیں۔'
- یہ بھی پڑھیں: Students Opinion on Uttar Pradesh Assembly Elections: اترپردیش کے طالب علم کسے دیکھنا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ؟
انہوں نے کہا کہ 'مسجد مندر، ہندو مسلم کا ایشو زیادہ رہا ہے لیکن اس مرتبہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے کا امکان زیادہ ہے۔ Samajwadi Party in UP