ETV Bharat / state

President's Scholarship جامعہ کے طالب علم کو پی ایچ ڈی کے لیے صدر جمہوریہ ہند سے اسکالرشپ حاصل - etv bharat news

پریزیڈنٹ اسکالرشپ آر کیٹیکچر اور منصوبہ بندی میں پی ایچ ڈی کرنے والے اسکالرز کو تحقیقی عمل کو فروغ دینے کے سلسلے میں دی جاتی ہے۔ President's Scholarship

JMI student
JMI student
author img

By

Published : Jul 1, 2023, 12:42 PM IST

Updated : Jul 1, 2023, 12:48 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر میں ایم۔آرکیٹیکچر (بیچ 2021-23) کے طالب علم حارث ظفر خان کو احمدآباد کی سی ای پی ٹی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے سالانہ فیس کی معافی کے ساتھ ساتھ ماہانہ چالیس ہزار روپے بطور اسکالرشپ ملیں گے۔ یہ یونیورسٹی آر کیٹیکچر کی تعلیم کے میدان میں ملک کا ساتواں سرکردہ ادارہ ہے۔

اس میرٹ اساس اسکالرشپ کو پریزیڈنٹ اسکالرشپ کہتے ہیں جو آر کیٹیکچر اور منصوبہ بندی میں پی ایچ ڈی کرنے والے اسکالرز کو تحقیقی عمل کو فروغ دینے کے سلسلے میں دی جاتی ہے۔ حارث ظفر کو یہ اسکالرشپ اس کے لیے منعقدہ انٹرنس امتحان اور یونیورسٹی کی جانب سے کرائے گئے انٹرویو میں بہترین مظاہرے کی وجہ سے ملی ہے۔

حارث کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بین علومی معلومات اور متنوع تناظرات کو مربوط کرکے ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جو انسانی روح کو بلندی کی طرف لے جائے۔ انھیں تدریسی طریقیات میں بھی دلچسپی ہے کیوں کہ اس سے مختلف نوعیت کے انداز ہائے فکر کی تفہیم میں سہولت پید اہوتی ہے۔ مثبت تبدیلی اور لوگوں کی زندگیوں کو ثروت مند بنانے والے مسائل کے اختراعی حل تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اے ایم یو سے آگے کیسے

قابل ذکر ہے کہ فیکلٹی آف آر کیٹیکچر، جامعہ ملیہ اسلامیہ آج ملک میں آر کیٹیکچر کی تعلیم و تربیت اور منصوبہ بندی میں سب سے اعلی رینکنگ والے اداروں میں سے ایک ہے۔ حال ہی میں وزارت تعلیم (ایم او ای)کی طرف سے جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) انڈیا رینکنگ دو ہزار تیئس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف آر کیٹیکچر، آر کیٹیکچر اور پلاننگ زمرے میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے نویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Last Updated : Jul 1, 2023, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.