ETV Bharat / state

Civil Services Examination 2024 جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں داخلہ کی آخری تاریخ پانچ جون - Jamia Millia Islamia Residential Coaching Academy

اس رہائشی کوچنگ میں داخلے کے لیے جامعہ کی جانب سے ملک کے دس بڑے شہروں یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، گوہاٹی، ممبئی، پٹنہ، لکھنؤ، بنگلورو اور ملاپورم میں 18 جون 2023 کو انٹرنس امتحان منعقد کیے جائیں گے۔

جامعہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں داخلہ کی آخری تاریخ پانچ جون

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 9:42 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سول سروسز امتحانات (پری کم مین) دو ہزار چوبیس کی مفت تیاری اور کوچنگ (اقامت گاہ کی مفت سہولت کے ساتھ) پانچ جون 2023 تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ اس پروگرام میں اقلیت، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اس رہائشی کوچنگ میں داخلے کے لیے جامعہ کی جانب سے ملک کے دس بڑے شہروں یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، گوہاٹی، ممبئی، پٹنہ، لکھنؤ، بنگلورو اور ملاپورم میں 18 جون 2023 کو انٹرنس امتحان منعقد کیے جائیں گے۔ طلبا کو سول سروسز کی تیاری کرانے اور انھیں کوچنگ دینے کے معاملے میں آر سی اے ایک مشہور و معروف نام ہے۔ ایس سی، ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کو یہ اکیڈمی مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے اور سول سروسز امتحانات کی تیاری کے لیے تربیت دیتی ہے۔
گزشتہ سال اکیڈمی کے نتائج اچھے تھے۔ شروتی شرما ٹاپر تھیں اور سول سروسز امتحان 2021 میں پورے ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ آر سی اے جب سے قائم ہوئی ہے، تب سے اب تک اکیڈمی نے چھ سو سے زائد سول سروسز اور دیگر مرکزی و صوبائی سول سروسز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے فارمیٹ، اہلیت، ٹسٹ مراکز اور دستیاب سہولیات سے متعلق ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ :htt://jmicoe.in

مزید پڑھیں:Maktaba Jamia Delhi مکتبہ جامعہ کو بچانے کے لیے علی خسرو زیدی کی اپیل

واضح رہے کہ امسال جامعہ رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے سول سروسز امتحان میں 23 بچے کامیاب ہوئے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.