نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا داخلہ رد کرنے سے متعلق آفیشل سرکیولر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد متعدد طلباء نے صفورہ کا داخلہ منسوخ کرنے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ان طلباء کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی انتظامیہ نے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب نہ دینے پر ان طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ Safoora Zargar Admission Cancel

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صفورہ زرگر کے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے داخلہ منسوخ کئے جانے کے خلاف یونیورسٹی کے متعدد طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا تھا اور جامعہ انتظامیہ سے صفورہ زرگر کے داخلہ کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Protest in Support of Safoora Zargar