ETV Bharat / state

Jamia Millia and UNLV جامعہ ملیہ اسلامیہ اور یو این ایل وی کا ممکنہ علمی اشتراک پر تبادلۂ خیال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور یو این ایل وی کا ممکنہ علمی اشتراک پر تبادلۂ خیال عمل میں لایا گیا۔ جس میں پروفیسر اختر نے جامعہ ملیہ کی حالیہ کامیابیوں کے متعلق تفصیلی تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں فریق کے درمیان علمی اور تحقیقی اشتراک کے لیے مواقع سے متعلق بھی بات کی گئی۔ Jamia Millia Islamia and UNLV discuss

Jamia Millia Islamia and UNLV
Jamia Millia Islamia and UNLV
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:06 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور لاس ویگاس میں واقع نیوادا یونیورسٹی نے ایک آن لائن میٹنگ میں فریقین کے درمیان ممکنہ علمی اشتراک اور ساجھے داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب نے اس میٹنگ میں (پدم شری) پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، چندڈینز اور دیگر عہدیداروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر اختر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حالیہ کامرانیوں اور کامیابیوں کے متعلق اجمالی تعارف پیش کیا۔ ساتھ ہی دونوں فریق کے درمیان میں علمی اور تحقیقی اشتراک کے لیے جو مواقع اور گنجائش موجود ہیں ان سے متعلق بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ایک سو دو سال کا سفر طے کرنے والا ادارہ آج ملک میں ایک اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے اور جس میں ملک کے مختلف حصوں سے طلبا پڑھنے کے لیے داخلہ لیتے ہیں اور ساتھ ہی پینتیس بیرون ممالک سے زیادہ کے طلبا بھی یہاں داخلہ لے کر اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نجمہ اختر نے مزید کہاکہ قیادت اور اعلی تعلیم کے فروغ کے علاوہ دونوں فریق علم اور تحقیق کے مختلف میدانوں میں اشتراک کرسکتے ہیں جیسے فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز یو این ایل وی لی بزنس اسکول فار پروموشن آف مارکیٹنگ انٹرپرینورشپ اینڈ انٹرنیشنل بزنس اسٹڈیز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، یو این ایل کے اسکول آف ڈینٹل میڈیسن کے ساتھاورل ہیلتھ کیئر سروسز میں ایڈوانسڈ ایجوکیشن کے حوالے سے اشتراک کرسکتی ہے۔یہاں کی ایجوکیشن فیکلٹی یواین ایل وی کے ارلی چائلڈ ہوڈ اور اسپیشل ایجوکیشن کے ساتھ اشتراک کرسکتی ہے۔ تجرباتی تعلیم کی مدد سے اور اس کے توسط سے انجینرنگ کے مختلف شعبوں میں اساسی آموز ش کی پختگی کے لیے انجینئرنگ فیکلٹی بورڈ ہگیز کالج آف انجینئرنگ کے ساتھ قریبی طورپر اشتراک کرسکتی ہے۔ یو این ایل وی میں موجود سول ڈپارٹمنٹ اور ڈپارٹمنٹل انجینئرنگ دونوں اداروں میں ماحولیاتی مطالعات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ک طلبا کو پیشہ ورانہ ترقی اور ملازمت کے لیے جامعہ کی فائن آرٹ فیکلٹی اور فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر یواین ایل وی کے کالج آف فائن آرٹ کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر ایک فلیگ شپ سینٹر ہے اسے شدید دلچسپی ہوگی کہ وہ یواین ایل وی کے فائن آرٹس کے ساتھ اشتراک کرے تاکہ انٹرٹینمنٹ انجنیرئنگ اور ڈیزائن کو فروغ ملے۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک فعال اور سرگرم ڈپارٹمنٹ سیر و سیاحت اور میزبانی کا ہے کو یواین ایل وی کے ولیم ہراہ کالج کے ساتھ اشتراک کرکے میزبانی کے میدان میں کلاس روم اور حقیقی دنیا کے تجربات کی مخلوط تعلیم کے ساتھ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ اور یواین ایل وی کے درمیان متعدد علمی اور تحقیقی شعبے ہیں جنہیں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے لیے بات چیت کے ذریعہ دریافت کیا جاسکتا ہے معاً فیکلٹی اراکین اور طلبا کے ایکسچینج کے ساتھ دونوں فریقوں کو قابل قبول تحقیقی شرائط اور ضوابط کے ساتھ ایسے شعبوں کو دریافت کیا جاسکتا ہے۔ آن لائن میٹنگ ایک پروسیس کی شروعات ہے جو آنے والے ہفتوں میں مفاہمت نامے کی شکل میں بامعنی علمی اور تحقیقی اشتراک کے ساتھ ثمر بارآور ہوگا۔ اس ان لائن میٹنگ میں یواین ایل وی، امریکہ کی جانب سے ہوورڈ ہوگیز کالج آف انجینرنگ کے ڈین پروفیسر رما وینکٹ،ایسو سی ایٹ ڈین آف رسرچ محمد ترابیہ،گریجویٹ اسٹڈیز اینڈ کمپوٹنگ کے رابرٹ اولمر، ڈین شہری امور، جیان ینگاتو، ایسوسی ایٹ ڈین فار انڈر گریجویٹ پروگرام اور جائیکون چو، نیوادا یونیورسٹی، لاس ویگاس (یو این ایل وی) کے ڈائریکٹر آف انجینرئنگ انٹرنیشنل پروگرام نے اس اہم میٹنگ میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.