نئی دہلی: یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لیے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، ممبئی، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بنگلورو اور مالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔ جب سے آر سی اے کا قیام عمل میں آیا ہے اس وقت سے 245 سول سرونٹس سے زیادہ اور دیگر مرکزی و صوبائی سروسز میں تین سو چھتر امیدواروں کو ملازمت ملی ہے جن میں کل ہند رینک والے امیدوار جیسے کہ جنید احمد(اے آئی آر۔تین) اور فیض عقیل احمد(اے آئی آر۔سترہ) بھی شامل ہیں۔ Jamia Invites Applications for Free Coaching for Civil Services Exam
یہ بھی پڑھیں:
یاد رہے کہ آر سی اے سماجی و معاشی طور پر کمزور طلبا کو چوبیس گھنٹے کتب خانہ کی سہولت کے ساتھ کوچنگ اور تربیت فراہم کرتی ہے اور ساتھ ہی سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کے لیے مثبت اور صحت مند ماحول بھی مہیا کرتی ہے۔ اہلیت، ٹسٹ مراکز اور دیگر تفصیلات درج ذیل ویب سائٹس پر دستیاب ہیں: http://www.jmi.ac.in