ETV Bharat / state

ٹائمز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ: بھارتی اداروں میں جامعہ 12 ویں نمبر پر

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021 جاری کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کارکردگی بھی پچھلے سال کی نسبت بہتر رہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی اداروں میں جامعہ 12 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ گذشتہ سال وہ 19 ویں نمبر پر تھا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 7:38 AM IST

ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2021 میں 92 ممالک کی 1,527 یونیورسٹیز کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Times Higher Education rankings

گذشتہ برس 92 ممالک کے 1400 انسٹی ٹیوٹ کا جائزہ لیا گیا تھا، وہیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں یونیورسٹی کی کارکردگی میں مسلسل بہتری اور بہتر کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

انہوں نے کہا کہ جامعہ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی شناخت اور رسائی کے علاوہ اعلی معیار کی تحقیقی اشاعت اور درس کی عکاسی کرتی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائے گی تاکہ آنے والے وقت میں اس کی درجہ بندی میں مزید بہتری آسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.