ETV Bharat / state

الشفا ہسپتال میں معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ - جامعہ نگر میں جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے زیر انتظام چلنے والا جامعہ نگر کے معروف اسپیشلیٹی اسپتال الشفا ہسپتال میں عالمی یوم معذور کے موقع پر معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس کیمپ میں جامعہ نگر کے تقریبا 100 سے زائد معذور بچوں کا مفت علاج کیا کیا۔ Medical Camp For Disabled Children

الشفا ہسپتال میں معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 4:30 PM IST

نئی دہلی : قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جامعہ نگر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسپیشلیٹی اسپتال الشفا ہسپتال میں عالمی یوم معذور کے موقع پر معذور بچوں کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ان معذور بچوں کا علاج اسپتال کے ماہرین ڈاکٹرز نے کی۔ اس کیمپ میں کئی ایسے والدین نے شرکت کی جو مالی تنگی کی وجہ سے اپنے بچوں کو صحیح سے ڈاکٹر کو نہیں دکھایا پارہے تھے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے کیمپ میں آنے والے کئی مریضوں کے والدین سے بات کی۔

بیشتر نے کہا کہ یہ کیمپ ان کے لئے فائدہ مند ہے اور اس کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پیسے بھی نہیں لگتے ہیں۔ کئی مریضوں کے اہل خانہ نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ لگتے رہنا چاہئے تاکہ ان کے بچوں کی صحیح سے علاج ہوسکے۔ ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے الشفا اسپتال کے میڈیکل سوسائٹی کے نیشنل ہیلتھ منیجر ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ 3دسمبر کو ورلڈ ڈسبیلیٹی ڈے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ ا

سی کو نظر میں رکھتے ہوئے جامعہ نگر اوکھلا کا مشہور الشفا اسپتال میں جامعہ نگر ابوالفضل، شاہین باغ، ذاکر نگر بٹلہ ہاوس وغیرہ کے 100معذور بچوں کا سروے کیا تھا ان ہی بچوں کا آج ہیلتھ اسکینگ کیمپ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی ان بچوں کی کاونسلنگ کے لئےسرکار اور پرائیویٹ اداروں کے ماہرین کو مدعو کیا تاکہ ان معذور بچوں کی صحیح کاونسلنگ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سو معذور بچوں کا چیک اپ کیا جاچکا ہے جن میں سے دس بچوں کی حالت انتہائی خراب ہے ان کو کئی آلات کی ضرورت ہے جنہیں فوری طور پر ملنا چاہیئے۔ڈاکٹر عارف نے کہا کہ جلد ہی ان بچوں کو وہ آلات فراہم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بہتر سماج کی تشکیل کے لیے علما مل کر کام کریں: مولانا انعام اللہ فلاحی

وہیں اسپتال کی کاونسلر فاریحہ نے کہا کہ آج معذور بچوں کے لئے خصوصی کیمپ لگایا جس میں ایک سو سے زائد معذور بچوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔ واضح رہے کہ الشفا اسپتال ملک کی معروف مسلم تنظیم جماعت اسلامی ہند کے تحت چلتا ہے جو جامعہ نگر میں واحد مسلم اسپیشلیٹی اسپتال ہے جس میں آج معذور بچوں کے لئے خصوصی کیمپ لگایا گیا تھا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.