ETV Bharat / state

'ایمرجنسی حالات میں تابوت کا استعمال جائز ہے' - تابوت کا استعمال جائز ہے یا نہیں

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے جنازوں کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے بحالت مجبوری تابوت کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

'ایمرجنسی حالات میں تابوت کا استعمال جائز ہے'

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 4:53 PM IST

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں ان کی آخری رسومات اَدا کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہیں حالانکہ پہلے کے مطابق کافی آسانیاں پیدا ہو گئی ہے اس کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں ہوپا رہا ہے۔

'ایمرجنسی حالات میں تابوت کا استعمال جائز ہے'

اسی کو دیکھتے ہوئے دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین کرنے والے جنازوں کے لیے تابوت کا استعمال کیا جانے لگا ہے حالانکہ اس پر عوام کے درمیان متعدد آرا سامنے آئیں ہیں اسی کنفیوژن کو دور کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مفتی قاسم قاسمی سے بات کی اور معلوم کیا کہ تابوت کا استعمال جائز ہے یا نہیں۔

ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے مفتی قاسم قاسمی نے بتایا کہ جنازے کی بے حرمتی سے بچانے کے لیے اور مجبوری کی حالت میں تابوت کے استعمال میں کوئی گریز نہیں ہے۔ البتہ اس کو صرف کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ہی استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ تابوت کا استعمال مجبوری کے طور پر ہے اسے روایت میں تبدیل ہونے سے بچانے کے لیے قبرستان کمیٹیوں کو حکمت عملی بنانی ہوگی تاکہ اسے رواج کے طور پر استعمال نا کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.