ETV Bharat / state

Rohingya Muslims روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ پر سیاست کرنا نامناسب، ویلفیئر پارٹی آ ف ا نڈیا

انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے معاملے پر دہلی حکومت بھی کم نہیں ہے جب بھی اس طرح کے حساس مسائل منظر عام پر آتے ہیں تو کیجریوال حکومت خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہےکہ کیجریوال حکومت بی جے پی کی حمایت کرنے لگی ہے۔ Kejriwal's silence on the issue of Rohingya Muslims is sad

ویلفیئر پارٹی آ ف ا نڈیا
ویلفیئر پارٹی آ ف ا نڈیا
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 7:29 AM IST

روہنگیا مسلمانوں کے سلسلے میں سیاست جاری ہے۔ مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کرکے دہلی میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کو فلیٹ دینے کی بات کی تھی۔ اس کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے،،زبردست نکتہ چینی کے بعد مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو فلیٹ فراہم کرے۔
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری سبرامنی ارمگم نے کہا کہ مرکزی حکومت لوگوں کو بے قوف بنانے کا کام کررہی ہے۔ جس طرح سے روہنگیا مسلمان دہلی میں قید وبند کی زندگی گزاررہی ہے اس کو دیکھتے ہوئے ان کی باز آبادکاری پر غور کرنا چاہیے۔

ویلفیئر پارٹی آ ف ا نڈیا

انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے معاملے پر دہلی حکومت بھی کم نہیں ہے جب بھی اس طرح کے حساس مسائل منظر عام پر آتے ہیں تو کیجریوال حکومت خاموشی اختیار کرلیتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہےکہ کیجریوال حکومت بی جے پی کی حمایت کرنے لگی ہے۔ حالانکہ کیجریوال اپنے آپ ک پاک صاف اور اقلیتوں کے ہمدرد بتا تے ہیں۔

دراصل حال ہی میں مرکزی ہاؤسنگ ا ور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو باہری دہلی کے بکر والا کے اپارٹمنٹ میں بھیجا جائے گا اور انہیں بنیادی سہولیات اور پولیس تحفظ بھی فراہم کی جائے گی، اقتصادی طور پر کمزور طبقات (EWS) کے فلیٹ نئی دہلی میونسپل کونسل (NDMC) نے بنائے ہیں اور یہ ٹکری سرحد کے قریب بکر والا علاقے میں واقع ہیں۔

مرکزی وزیر کے اس بیان کے بعد وشو ہندو پریشد نے بھی مرکز کے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی تھی لیکن وزارت داخلہ کا بیان آیا کہ ایسی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے اور روہنگیا پناہ گزین حراستی مراکز میں ہی رہیں گے۔
پوری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہندوستان نے تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی کے بکر والا علاقے میں واقع فلیٹوں میں منتقل کرنے کے تاریخی فیصلے میں ہمیشہ ان لوگوں کا خیرمقدم کیا ہے جنہوں نے ملک میں پناہ مانگی ہے۔ انہیں بنیادی سہولیات UNHCR (اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ذریعہ جاری کردہ) شناختی کارڈ اور دہلی پولیس کی چوبیس گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:دہلی: روہنگیا مسلم نوجوان کے خلاف چارج شیٹ داخل

وزیر نے ان لوگوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ملک کی پناہ گزین پالیسی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اس اقدام سے مایوسی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.