ETV Bharat / state

توانائی سے متعلق پالیسیوں کے جائزے پر مبنی رپورٹ کا اجرا

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 8:24 AM IST

پیٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 'بھارت کی ترقی کویقینی بنانے کے لئے ہماری پوری توجہ اپنے شہریوں کو سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانے کی تعمیر پر مرکوز ہے'۔

Issue report based on energy policy review 2019
توانائی سے متعلق پالیسیوں کے جائزے پر مبنی رپورٹ کا اجرا

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کےذریعہ بھارت کی توانائی پالیسیوں کا باریکی سے لئے جائزے پر مبنی رپورٹ کا پٹرولیم اور قدرتی گیس نیزفولاد کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور مختلف ممالک کے سفرا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر فتیح بِرول اور نیتی آیوگ کے سی ای ا و امیتابھ کانت کے ذریعہ اجرا کیاگیا۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس نیزفولاد کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھاننے کہا کہ بھارت اب دنیا میں توانائی کا تیسرا سب سے بڑا صارف بن گیا ہے۔

Issue report based on energy policy review 2019
سولار سسٹم بھی توانائی کی پیداوار کا ایک ذریعہ ہے

دھرمیندر نے کہا کہ 'بھارت اپنی توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں کر رہا ہے۔ حکومت کے ذریعہ توانائی سے متعلق ایک پالیسی وضع کی گئی ہے، جس پر عمل درآمد بھی ہو رہا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ توانائی کے طریقے میں پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقے سے تبدیلی کو اپنانے کے ہمارے عز م کا واضح اظہار ہے'۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 'حکومت ہند کے ذریعہ 2015 سے متعدد اہم اقدامات کئے گئے ہیں، جو پائیدار توانائی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہ حیثیت ایک ترقی پذیر ملک کے فی کَس توانائی کی کھپت عالمی اوسط سے کم ہے، ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے کہ ہم توانائی کی بڑھتی ضرورتوں کو پوری کریں۔ حالیہ برسوں کے دوران ہندوستان نے اپنے عوام کےلئے صاف ستھری کوکنگ اور الیکٹریسٹی، قابل استطاعت، محفوظ اور صاف ستھری توانائی سمیت عصری توانائی کے طریقوں تک رسائی حاصل کرنے کی سمت میں ایک بڑی جست لگائی ہے'۔

توانائی سے متعلق پالیسیوں کے جائزے سے متعلق اجلاس

رپورٹ میں سب کےلئے پائیدار توانائی کے حصول میں کی گئی پیش رفت کا احاطہ کیا گیا ہے، جس کا ذکر اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کا ہدف 7 (ایس ڈی جی 7) میں کیا گیا ہے۔ اس میں آئندہ دنوں میں درپیش ہونے والے چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سینسیکس میں 150 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ

پردھان نے کہا کہ بھارت کی گیس پر مبنی معیشت میں تبدیلی اور اندرون ملک قابل احیاء توانائی کے علاوہ ایندھن کی تیاری اور بہتر اقدامات کر رہے ہیں۔ ان سے ہم کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کے اخراج میں بہت حد تک کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
توانائی کے طریقے میں تبدیلی کے حصےکے طور پر بھارت میں توانائی کے شعبے کو کاربن ڈائی گیس کے اخراج سےپاک کرنے کے عمل میں تیزی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی کویقینی بنانے کےلئے ہماری پوری توجہ اپنے شہریوں کو سستی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانے کی تعمیر پر مرکوز ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.