ایسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن) نے بتایا کہ چندریان 2 کے لینڈر 'وکرم 'کے چاند پر سافٹ لینڈنگ کے لیے یان میں مربوط طریقے سے لگے کم از کم 8 آلات کی مدد سے انجام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چندریان 2 سنیچر کے روز ڈیرھ سے ڈھائی بجے کے درمیان چاند کی سطح پر لینڈنگ کرے گا۔
'وکرم 'کے اندر موجود رور 'پرگھیان' ہوگا، جو سنیچر کے صبح ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ کے درمیان لینڈر کے اندر سے باہر نکلے گا۔
ایسرو نے ویڈیو میں بتایا کہ چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لیے مشین میں لینڈر پوزیشن ڈیٹیکشن کیمرہ، لینڈر ہوریزونٹل ویلوسٹی کیمرہ اور لینڈر ہزارڈس ڈیٹیکشن اینڈ اوویڈینس نامی تین کمیرے لگائے گئے ہیں۔
کمیرہ کے ساتھ کے اے بیند الٹیمیٹر1 اور الٹیمیٹر 2 بھی ہیں۔چاند کی سطح کو چھوتے ہی لینڈر ایسرو چیسٹ، رمبھا اور ایلساء نام کے تین اعلات کو تعینات کرے گا۔