ETV Bharat / state

اسرائیل ایمبیسی بلاسٹ معاملہ: این آئی اے نے کارگل کے چار طلبہ کو حراست میں لیا - اردو خبر

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جنوری میں اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں کارگل کے 4 طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیل ایمبیسی بلاسٹ معاملہ: این آئی اے نے کارگل کے چار طلبہ کو حراست میں لیا

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 5:43 PM IST

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جنوری میں اسرائیل کے سفارتخانے میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں کارگل کے 4 طلبا کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ جن لوگوں نے دھماکہ کیا تھا، یہ لوگ ان سے رابطے میں تھے۔

فی الحال، خصوصی سیل کی طرف سے یہ جانکاری این آئی اے کو دی گئی ہے، جو آگے اس پورے معاملے میں ان طلباء سے مزید تفتیش کرے گی۔ حال ہی میں دھماکہ کرنے کے الزام میں دو مشتبہ افراد کی تصویر جاری کر کے جانکاری دینے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق، دہلی پولیس کا خصوصی سیل اسرائیلی سفارتخانے میں ہونے والے دھماکے کی پہلے تحقیقات کر رہا تھا، لیکن بعد میں اس معاملے کی جانچ این آئی اے کے حوالے کردی گئی۔

مزید پڑھیں:

دہلی اور ممبئی میں مختلف مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ حال ہی میں، اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ جن لوگوں نے بلاسٹ کیا تھا ان سے کچھ طلبا رابطے میں تھے۔ اس زاویہ پر تفتیش کرتے ہوئے اسپیشل سیل کی ٹیم نے 4 طلبا کو حراست میں لیا ہے۔ فی الحال، اس کے پورے معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.