ETV Bharat / state

'"کیا کسی فائل پر دستخط کرنا جرم ہے؟'

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر خزانہ چدمبرم کو تہاڑ جیل بھیجنے کے فیصلے کو مودی حکومت کی سازش قرار دیا۔

"کیا کسی فائل پر دستخط کرنا جرم ہے؟"
author img

By

Published : Sep 20, 2019, 9:20 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:19 AM IST

سینیئر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر خزانہ چدمبرم کی دستخط کو بنیاد بنانے کو مرکزی حکومت کی سازش اور انتقامی سیاست کا حصہ قرار دیا۔

"کیا کسی فائل پر دستخط کرنا جرم ہے؟"ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جس فائل پر چدمبرم کے دستخط ہیں اس پر کئی اور افسران نے بھی دستخط کئے تھے لیکن انہیں ملزم نہیں بنایا گیا۔

جے رام رمیش نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا کے بارے میں جو حقائق ہیں اس کو سامنے آنے نہیں دیا گیا، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی افسر گرفتار ہو لیکن سوال یہ ہے کہ تمام افسروں کے دستخط پر مودی حکومت کو اعتراض نہیں لیکن سب سے آخری دستخط پر اعتراض ہے کیوں کہ وہ دستخط ایک کانگریس رہنما کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی پی بی فارن انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں وزارت خزانہ کے نصف درجن سکریٹریز موجود ہوتے ہیں، جب آئی این ایکس میڈیا کی فائل ایف آئی پی بی گئی تو پہلے ایف آئی پی بی نے کلیئرنس دیا، اس کے بعد وزارت خزانہ کے سکریٹری نے دستخط کر کے پروپوزل کو منظور کیا تھا جس کے بعد 11 دستخط کے بعد چدمبرم نے دستخط کر کے آئی این ایکس میڈیا پروجیکٹ کو منظور کیالیکن ان تمام افسروں نے دستخط کر کے کوئی جرم نہیں کیا جبکہ چدمبرم کے دستخط نے انہیں مجرم بنا دیا گیا۔

جے رام نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے چدمبرم کے خلاف اہانت کے بڑے بڑے الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں، ان کی شبیہ خراب کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔

اگر ایسا ہی چلتا رہے تو ایک وقت آئے گا جب کوئی وزیر کسی بھی فائل پر دستخط نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی فائل پر دستخط کرنے کی سزا تہاڑ جیل ہے تو شاید کوئی وزیر کسی فائل پر دستخط نہیں کرے گا۔

Intro:

"کیا کسی فائل پر دستخط کرنا جرم ہے؟"

کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر خزانہ چدمبرم کو تہاڑ جیل بھیجنے کو مودی حکومت کی سازش قرار دیتے ہوۓ کہا کہ چدمبرم کا دستخط جرم اور دیگر افسروں کے دستخط پر کوئی کاروائی نہیں؟

نئی دہلی
کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں سابق وزیر خزانہ چدمبرم کے دستخط کو بنیاد بنانے کو حکومت کی سازش اور اس کی انتقامی سیاست کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس فائل پر چدمبرم نے دستخط کیا تھا، اس پر کئی اور افسروں نے بھی دستخط کئے ہیں تو ان کو ملزم کیوں نہیں بنایا گیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالکل صاف ہے کہ سازش حکومت کی جانب سے ہے، جرم سابق وزیر خزانہ کا نہیں بلکہ جرم کرنے والے حکومت میں موجود ہیں۔
جے رام رمیش نے مزید کہا کہ آئی این ایکس میڈیا کے بارے میں جو حقائق ہیں ان کو سامنے آنے نہیں دیا گیا، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی افسر گرفتار کیا جائے مگر سوال یہ اٹھتا ہے کہ تمام افسروں کے دستخط پر مودی حکومت کو اعتراض نہیں مگر سب سے آخری دستخط پر اعتراض ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی پی بی (فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ) میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں وزارت خزانہ کے نصف درجن سکریٹریز موجود ہوتے ہیں، جب آئی این ایکس میڈیا کی فائل ایف آئی پی بی گئی تو پہلے ایف آئی پی بی نے کلیئرنس دیا، اس کے بعد وزارت خزانہ کے سکریٹری نے دستخط کر کے پروپوزل کو منظور کیا اور 11 دستخط کے بعد چدمبرم نے دستخط کر کے آئی این ایکس میڈیا پروجیکٹ کو منظور کیا۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اگر ان تمام افسروں نے دستخط کر کے کوئی جرم نہیں کیا تو چدمبرم کے دستخط نے انہیں کیسے مجرم بنا دیا گیا۔

جے رام نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے چدمبرم کے خلاف اہانت کے بڑے بڑے الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں۔ ان کی شبیہ خراب کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔
اگر یہ سب چلتا رہے تو ایک وقت آئے گا جب کوئی وزیر کوئی بھی دستخط نہیں کرے گا۔ اگر کسی فائل پر دستخط کرنے کی سزا تہاڑ جیل ہے تو شاید کوئی وزیر کسی فائل پر دستخط نہیں کرے گا

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.