ETV Bharat / state

لال قلعہ تشدد کے معاملے میں مفرور ملزم اقبال سنگھ  گرفتار - delhi news

یوم جمہوریہ کے موقع پرلال قلعے سمیت مختلف مقامات پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں پولیس کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔

Iqbal Singh, an accused in 26th January Delhi violence case arrested by Special Cell
لال قلعہ تشدد کے معاملے میں مفرور اقبال سنگھ پنجاب سے گرفتار
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 11:48 AM IST

Updated : Feb 10, 2021, 12:24 PM IST

یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعے سمیت مختلف مقامات پر ہونے والے تشدد کے تعلق سے پولیس کی کارروائی تیز ہوگئی ہے۔ پولس نے ایک کے بعد ایک ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے لال قلعہ پر تشدد کے معاملے میں مفرور ملزم اقبال سنگھ کو پنجاب سے گرفتار کرلیا ہے۔

اس کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ڈی سی پی سنجیو یادو کے مطابق اقبال سنگھ لال قلعے میں اس وقت موجود تھا جب تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

لیکن اس تشدد کے بعد وہ فرار ہوگیاتھا۔ اس واقعے کے بعد اس کی تلاش جاری تھی اور دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری پر 50000 روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ حال ہی میں اسپیشل سیل کو یہ اطلاع ملی کہ وہ پنجاب کے ہوشیار پور میں موجود ہے۔ اس اطلاع پر سیل کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔

اسے دہلی لایا گیا ہے جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ ہوگی۔

ملزم کو کرائم برانچ کے حوالے کیا جائے گا دہلی پولیس ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرے گی جہاں سے اسے کرائم برانچ کے حوالے کیا جائے گا۔

لال قلعہ تشدد کیس کی تحقیقات دہلی پولیس کی کرائم برانچ کررہی ہے اور دیپ سدھو سمیت دیگر ملزمان کی بھی خود کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ دیپ سدھو کو کل ہی دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سدھو کو ہی اس واقعہ کا کلیدی ملزم کہا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 10, 2021, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.