ETV Bharat / state

چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پھر مسترد

آئی این ایکس کیس میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ان کی ضمانت کی عرضی خارج ہو چکی ہے۔

آئی این ایکس معاملہ: پھر خارج ہوئی چدمبرم کی ضمانت
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 5:10 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:55 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم کی ضمانت عرضی ایک بار پھر خارج ہو گئی ہے۔ آج دہلی ہائی کورٹ سے چدمبرم کو دھچکہ لگا ہے۔ آئی ا ین ایکس کیس میں پی چدمبرم کو ہائی کورٹ سے ضمانت نہیں ملی۔
بتادیں کہ 5 ستمبر سے ہی بھارت کے دارالحکومت دہلی کے تہاڑ جیل میں قید چدمبرم 3 اکتوبر تک حراست میں ہیں۔ 20 اگست کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے اگلی ضمانت کی عرضی خارج کیے جانے کے بعد سے ہی 21 اگست کو ان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جسٹس سریش کیت نے کانگریس رہنما کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت سے چھیڑ چھاڑ ہونے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن اس خدشہ کو خارج نہیں کیا جاسکتا کہ چدمبرم گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
مرکزی تفتیشی ایجنسی، سی بی آئی نے وزیر خزانہ کے طور پر چدمبرم کی مدت کے دوران 2007 میں 305 کروڑ روپے کی غیر ملکی رقم حاصل کرنے کے لیے آئی این ایکس میڈیا گروپ کو دی گئی منظوری میں بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے 15 مئی 2017 کو ایک ایف آئی آر درج کیا تھا۔
اس کے بعد ای ڈی نے 2017 میں اس تعلق سے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا۔ اس سے قبل چدمبرم کو ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے۔ سی بی آئی نے کہا تھا کہ یہ معاشی جرائم کا سب سے سنگین معاملہ ہے اور مالی غبن اور پبلک آفس کا غلط استعمال کسی بھی راحت کے لیے منع کر تا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.