ETV Bharat / state

چدمبرم کو راحت نہیں، عدالتی تحویل میں توسیع

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی کیس میں آج بھی راحت نہیں ملی اور ان کی عدالتی تحویل کی مدت میں 3 اکتوبر تک کے لیے توسیع کردی۔

چدمبرم کوراحت نہیں: عدالتی تحویل کی مدت میں تین اکتوبر تک توسیع
author img

By

Published : Sep 19, 2019, 6:27 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:51 AM IST

آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتار چدمبرم کو 14 روز کی عدالتی حراست کی مدت مکمل ہونے کے بعد آج راوز ایوینیو میں واقع خصوصی جج اجے کمار کوہار کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

سی بی آئی نے عدالت سے چدمبرم کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کرنے کی درخواست کی جب کہ چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے اس کی مخالفت کی۔

تفتیشی ایجنسی کی طرف سے سالیسیٹر جنرل توشار مہتا نے چدمبرم کی عدالتی حراست میں توسیع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت کے سامنے کہا کہ انہیں جب پہلی بار جیل بھیجا گیا تھا تب سے حالات میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

جج کوہار نے چدمبرم کی عدالتی تحویل کی مدت میں توسیع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی میڈیکل جانچ کی اجازت دے دی۔

سبل نے چدمبرم کی طرف سے معمول کی طبی جانچ اور تہاڑ جیل میں عدالتی حراست کے دوران خاطر خواہ ضروری کھانا فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

آئی این ایکس میڈیا کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد ہوجانے کے بعد سی بی آئی نے چدمبرم کو21 اگست کی رات کو گرفتار کیا تھا۔

انہیں 22اگست کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے چدمبرم کو پہلے 26 اگست تک سی بی آئی کی حراست میں بھیجا۔ اس کے بعد اسے 30 اگست اوربعد میں بڑھا کر پانچ ستمبر کیا گیا تھا۔

پانچ ستمبر کو چدمبرم کو 14 روز کی عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یہ کیس آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ سے 305 کروڑ روپے سے متعلق ہے۔ چدمبرم اس وقت منموہن سنگھ حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور ان پر الزام ہے کہ بورڈ سے منظوری دلانے میں بے ضابطگی برتی گئی۔

اس کیس میں چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی ملزم ہیں۔ کارتی فی الحال ضمانت پر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.