ETV Bharat / state

Delhi Education Minister Manish Sisodia : 'طلبہ میں 'بزنس اسٹارز' کے تئیں دلچسپی'

author img

By

Published : Dec 12, 2021, 5:09 PM IST

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا Delhi Education Minister Manish Sisodia نے بزنس بلاسٹر کی پہلی دو قسطوں میں حصہ لینے والے طلبہ سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔ اس دوران منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا مقصد ان سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں ترقی کی ذہنیت کو فروغ دینا ہے۔ انہیں کاروباری ذہنیت تیار کرنا ہے تاکہ وہ نوکری کے تلاش کرنے کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بن سکیں۔

دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں بزنس اسٹارز کے تئیں دلچسپی

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا Delhi Education Minister Manish Sisodia نےگزشتہ روز بزنس بلاسٹر کی پہلی دو قسطوں میں حصہ لینے والے طلبہ سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔ اس دوران وزیر تعلیم نے منتخب طلبہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دہلی حکومت سرکاری اسکولوں میں 11ویں اور 12ویں جماعت میں پڑھنے والے طلبہ کو بزنس آئیڈیازکے ساتھ انہیں 60 ہزار روپے کی سیڈ منی فراہم کررہی ہے۔

منیش سسودیا نے بزنس بلاسٹرس کے حوالے سے کہا کہ دہلی حکومت کا وژن بالکل واضح ہے۔

دہلی حکومت Delhi Government کا مقصد ان سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں ترقی کی ذہنیت کو فروغ دینا ہے۔ انہیں کاروباری ذہنیت تیار کرنا ہے تاکہ وہ نوکری کے تلاش کرنے کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نوکری بھی کرتے ہیں تو اپنے آپ کو نوکریوں کی لائن میں نہ لگائیں بلکہ کمپنیاں بناکر انہیں نوکری دینے کے لیے لائن میں لگائیں۔ اس کے ساتھ ہی سسودیا نے کہا کہ بچوں کی ذہنیت کو کم عمری میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکولی تعلیم کے دوران بچوں میں ٹیلنٹ کی نشوونما اچھی طرح سے کی جا سکتی ہے۔ اسی لیے دہلی حکومت اپنے مائنڈ سیٹ نصاب کے ساتھ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں گروتھ مائنڈ سیٹ تیار کر رہی ہے، تاکہ وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Government Schools: منیش سسودیا نے ڈھائی سو اسکولوں کی فہرست جاری کی

سرکاری اسکول کے اساتذہ اور پرنسپل نے وزیر تعلیم منیش سسودیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ بزنس اسٹارز پروگرام کا حصہ بننے کے بعد ان بچوں کی کمیونیکیشن اسکلز میں کافی بہتری آئی ہے۔ یہ بچے اب کاروباریوں کی طرح بات کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.