ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal On PM Modi تحقیقاتی ایجنسیوں نے تمام بدعنوانوں کو ایک پارٹی میں اکٹھا کیا ہے، کیجریوال

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:54 PM IST

وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم مختلف جگہوں پر کہہ رہے ہیں کہ ای ڈی۔سی بی آئی نے تمام بدعنوان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان میں معمولی سی غلطی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے اس ملک کے تمام بدعنوان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ ایک پارٹی میں جمع کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ملک کے تمام بدعنوان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر نہیں ایک پارٹی میں جمع کردیا ہے۔

اروند کیجریوال نے بدھ کو ایوان میں اعتماد کی تحریک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مختلف جگہوں پر کہہ رہے ہیں کہ ای ڈی-سی بی آئی نے تمام بدعنوان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان میں معمولی سی غلطی ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی نے اس ملک کے تمام بدعنوان لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ ایک پارٹی میں جمع کیا۔ ای ڈی۔ سی بئ آئی والے چھاپے مارتے ہیں، سر پر بندوق رکھ کر کہتے ہیں کہ جیل جانا ہے یا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونا ہے۔ منیش سسودیا اور ستیندر جین کے سروں پر بھی بندوقیں رکھی گئیں۔ دونوں نے کہا کہ جیل قبول ہے، لیکن بی جے پی میں جانا قبول نہیں ہے۔ سبیندو ادھیکاری، مکل رائے کے سر پر بھی بندوق رکھ دی گئی۔ انہوں نے گھپلے کیے تھے، اسی لیے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ وقت بدلتا رہتا ہے۔ آج ان کی حکومت ہے لیکن ہمیشہ نہیں رہے گی۔ کسی نہ کسی دن وہ ضرور جائیں گے۔ اس وقت کرپشن فری ہندوستان ہوگا۔ای ڈی۔ سی بی آئی کا خوف دکھا کر موجودہ حکومت نے ملک کے تمام لٹیروں کو اپنی پارٹی میں لے لیا ہے۔ جس دن مرکز سے بی جے پی کی حکومت جائے گی، بی جے پی والوں کو جیل میں ڈال دو، ملک بدعنوانی سے پاک ہو جائے گا۔ ایشور نے وزیر اعظم کو بڑا موقع دیا تھا۔ اس ملک کے عوام نے بہت بڑا مینڈیٹ دیا تھا۔ وہ چاہتے تو اس ملک کا چہرہ بدل سکتے تھے۔ کچھ بھی کر سکتے تھے۔ لیکن انہوں نے کیا کیا؟ملک میں کرپشن، نفرت، لڑائی۔ آج ملک کے اندر ہر شخص خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے میڈیا کو بھی خوفزدہ کر رکھا ہے۔ ملک کے تمام ججز خوفزدہ ہیں۔ سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججز خوفزدہ ہیں۔ تاجر خوفزدہ ہیں۔ وہ کسی مخالف پارٹی کی حکومت نہیں چلنے دیتے۔ پنجاب میں ہماری حکومت ہے۔ انہیں بجٹ اجلاس بلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پنجاب حکومت کو سپریم کورٹ سے بجٹ اجلاس بلانے کا حکم لینا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر پنجاب بجٹ اجلاس کی فائل لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ کیجریوال نے بی جے پی سے درخواست کی کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک کا کھیل اب ختم کرے۔ بی جے پی نے بہت کوشش کی اور دیکھا کہ ہمارے ایم ایل اے بکنے والے نہیں ہیں۔ اب ہمارے پاس 62 ایم ایل اے ہیں اور امید ہے کہ 2025 کے انتخابات میں ان کی تعداد بڑھ کر 67 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Disqualified مُلک کو مغرور، ڈکٹیٹر اور کم پڑھے لکھے شخص سے بچانا ہوگا، کیجریوال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.